تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 273 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 273

273 سب مہمانوں کو دیا۔سید فضل شاہ صاحب اس وقت موقع پر موجود تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس ازالہ اوہام میں فرماتے ہیں: حبی فی اللہ سید فضل شاہ صاحب لاہوری اصل سکنہ ریاست جموں نہایت صاف باطن اور محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے اور کامل اعتقاد کے نور سے منور ہیں اور مال و جان سے حاضر ہیں اور ادب اور حسن ظن جو اس راہ میں ضروریات سے ہے ایک عجیب انکسار کے ساتھ ان میں پایا جاتا ہے۔وہ تہ دل سے کچی اور پاک اور کامل ارادت اس عاجز سے رکھتے ہیں اور لہی تعلق اور محب میں اعلیٰ درجہ انہیں حاصل ہے اور یک رنگی اور وفاداری کی صفت ان میں صاف طور پر نمایاں ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۲) حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں پر امن جماعت کے ضمن میں بھی ذکر فرمایا ہے۔وفات : آپ کی وفات خلافت ثانیہ کے دور میں یکم فروری ۱۹۲۴ء کو ہوئی۔آپ کی وصیت نمبر ۱۵۰ ہے۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں قطعہ نمبر ۳ حصہ نمبر ۳ میں ہوئی۔آپ کی اہلیہ صاحبہ ۱۶ جنوری ۱۹۶۱ء کو وفات پائیں۔اولاد: آپ کی اولا دڈاکٹر سید عنایت اللہ شاہ صاحب ٹیمپل روڈ لاہور تھے۔(وفات: ۹؍ دسمبر ۱۹۷۹ء) ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) سیرت المہدی حصہ اوّل (۵) لاہور تاریخ احمدیت صفحہ ۱۰۷ ، ۱۰۸ (۶) مضمون روزنامه الفضل ۲۱ رمئی ۱۹۸۰ء از کرنل نور احمد صاحب کینیڈا۔(۷) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۵۴۔