تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 264 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 264

264 ظاہر نہ کریں کہ بجز چند دوستوں کے اور کسی پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ازالہ اوہام میں حضرت اقدس نے آپ کا ذکر اپنے مخلصین اور چندہ دہندگان میں بھی فرمایا ہے۔(۲۴) حسی فی اللہ نشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے یہ ایک جوان صالح اخلاص سے بھرا ہوا میرے اول درجہ کے دوستوں میں سے ہے ان کے چہرے پر ہی علامات غربت و بے نفسی و اخلاص ظاہر ہیں۔کسی ابتلا کے وقت میں نے اس دوست کو منتر لزل نہیں پایا اور جس روز سے ارادت کے ساتھ انہوں نے میری طرف رجوع کیا ، اس ارادت میں قبض اور افسردگی نہیں بلکہ روز ابزاں ہے۔وہ دور و پیہ چندہ اس سلسلہ کے لئے دیتے ہیں۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ ص ۱۵۳۶) اسی طرح آسمانی فیصلہ میں پہلے جلسہ سالانہ میں شرکت، آئینہ کمالات اسلام، تحفہ قیصریہ، سراج منیر، کتاب البریہ اور ملفوظات میں مختلف مواقع پر آپ کے اخلاص، چندہ دہندگان ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت اور پُر امن جماعت میں ذکر فرمایا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود نے آپ کی نسبت تحریر فرمایا کہ: آپ اول درجہ کے دوستوں میں سے ہیں کسی ابتلاء کے وقت متزلزل نہیں پائے گئے۔“ وفات : آپ کی وفات اارجنوری ۱۹۰۹ء کو ہوئی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔ماخذ : (۱) آسمانی فیصلہ روحانی خزائین جلد نمبر ۲ (۲) ازالہ اوہام روحانی خزائین جلد نمبر۳ (۳) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائین جلد نمبر ۵ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائین جلد نمبر ۱۲ (۵) سراج منیر روحانی خزائین جلد نمبر۱۲ (1) ملفوظات (۷) تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۴۳ (۱۰) تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۱۷ (۱۱) حیاتِ احمد صفحه ۳۴۔☆ ۲۲۸۔حضرت سید احمد علی شاہ صاحب۔سیالکوٹ بیعت : ۲۰ فروری۱۸۹۲ء بمقام سیالکوٹ تعارف: حضرت سید احمد علی شاہ رضی اللہ عنہ مالوم بے تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ کے تھے آپ سید ہدایت علی شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ حضرت سید فصیلت علی شاہ کے بھائی تھے۔آپ سفید پوش کے لقب سے بھی مشہور تھے۔بیعت : آپ کی بیعت ۲۰ فروری ۱۸۹۲ء کی ہے رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کا نام ۲۷۹ نمبر پر درج ہے۔جہاں سید احمد علی شاہ ولد ہدایت شاہ سید ساکن موضع ساکن ما لو مبے تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ درج ہے اور آپ کی اہلیہ احمد بی بی صاحبہ کی بیعت ۷فروری ۱۸۹۲ء کی ہے۔