تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 265 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 265

265 حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے حقیقۃ الوحی میں اپنی الہامی پیشگوئی پچیس یوم“ جو ایک ہولناک تعجب انگیز گولہ آسمانی کا نشان ظاہر ہونے پر کی تھی اس کے متعلق احباب کے تصدیقی خطوط درج فرمائے ہیں۔پہلا تصدیقی مکتوب حضرت شاہ صاحب کا ہی درج ہے۔کتاب البریہ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں بھی آپ کا ذکر فرمایا ہے۔ماخذ : (۱) حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) مضمون ” حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب مطبوعه روزنامه الفضل ربوه ۲۴ رستمبر ۱۹۹۸ء (۴) ماہنامہ انصار اللہ نومبر ۲۰۰۱ء (۵) ماہنامہ تنخحید الاذہان ربوہ مارچ ۲۰۰۱ ء (۶) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۹ ۲۲۹۔حضرت ماسٹر غلام محمد صاحب۔سیالکوٹ بیعت : ۹ جولائی ۱۸۹۱ء تعارف و بیعت : حضرت ماسٹر غلام محمد رضی اللہ عنہ سیالکوٹ میں محلہ حکیم میر حسام الدین کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت 9ر جولائی ۱۸۹۱ء کی ہے۔رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۱۳۹ نمبر پر ہے۔جہاں منشی غلام محمد ولد فضل الدین ساکن سیالکوٹ محلہ میر حسام الدین تحریر ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین اور آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ کے شرکاء میں کیا ہے۔من الرحمن میں حضرت اقدس نے ایسے احباب میں آپ کا ذکر شکریہ کے ساتھ تحریر کیا ہے جنہوں نے زبانوں کا اشتراک ثابت کرنے کے لئے مدد دی ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا ہے ان مردان خدا نے بڑی بہادری سے اپنے عزیز وقتوں کو ہمیں دیا ہے اور دن رات بڑی محنت اور عرق ریزی اٹھا کر اس عظیم الشان کام کو سرانجام دیا ہے۔ہر ایک ان میں سے الہی تمغہ پانے کا مستحق ہے۔“ (نوٹ) آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) منن الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ (۴) رجسٹر بیعت مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۲۵۵۔۲۳۰۔حضرت حکیم محمد دین صاحب۔سیالکوٹ بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت حکیم محمد دین رضی اللہ عنہ سیالکوٹ کا نام حضرت اقدس نے انجام آتھم کی فہرست ۳۱۳ میں درج فرمایا ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔