تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 236 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 236

236 کہ پہلے استخارہ کر لو کیونکہ استخارہ کرنا سنت ہے۔حضرت میاں حافظ قطب الدین کے بیعت کرنے کے بعد آپ نے بھی حضور کی بیعت کر لی۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر تحفہ قیصریہ میں آپ کے ایک آنہ چندہ کا ذکر محفوظ ہے۔مزید سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) عسل مصفحے جلد دوم ۱۹۴۔حضرت قاضی میر محمد صاحب کوٹ کھلیان بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت حضرت قاضی میر محمد رضی اللہ عنہ کوٹ کھلیان ضلع گوجرانوالہ کے رہنے والے تھے۔حضرت قاضی ضیاء الدین رضی اللہ عنہ کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔مارچ ۱۹۰۱ء میں جب حضرت اقدس نے انجمن اشاعت اسلام کا قیام فرماتے ہوئے رسالہ ریویو آف ریجنز کے سرمایہ کے لئے احباب جماعت کو حصص خرید نے کی تحریک فرمائی تو حضرت قاضی میر محمد صاحب نے بھی ایک حصہ خرید کیا۔آپ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) الحکم ۷ار اپریل ۱۹۰۱ صفحه ۱ (۲) اصحاب احمد جلد ششم ☆ ۱۹۵۔حضرت میاں اللہ دیتا صاحب نت گوجرانوالہ بیعت : ۱۸۹۰ء۔وفات : ۲۱ ستمبر ۱۹۲۴ء تعارف و بیعت : حضرت میاں اللہ دتا رضی اللہ عنہ گوجرانوالہ کے قریب موضع نت کلاں کے رہنے والے تھے۔موضع نت ، بوتالہ متصل جھنڈا سنگھ ہے۔آپ حضرت قاضی ضیاء الدین کے ذریعہ احمدیت سے متعارف ہوئے اور حضرت اقدس کی بیعت کی۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ طبیب اور امام الصلوۃ کے طور پر چک نمبر ۲۷۶ ج۔ب گوکھو وال ضلع فیصل آباد میں خدمات بجالاتے رہے۔وفات: چک ۲۷۶ ج ب گوکھو وال ضلع فیصل آباد میں آپ کی وفات ۲۱ ستمبر ۱۹۲۴ء کو ہوئی اور وہیں مدفون ہیں۔اولاد : آپ کی اولاد میں میاں محمدعبداللہ صاحب ، حکیم عبدالرحمن صاحب ، حکیم عبد الحکیم اور حکیم محمد یعقوب صاحب تھے۔حضرت میاں صاحب کے ایک پوتے خواجہ شریف احمد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کے ضلعی اور علاقائی قائد ر ہے جب کہ ایک پوتی مکرم آغا سیف اللہ صاحب (سابق مربی سلسلہ مینیجر و پبلشر الفضل ربوہ۔) کی اہلیہ ہیں۔آپ کی