تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 237 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 237

237 ایک پوتی اہلیہ ملک مبارک احمد آف کراچی ہیں جن کی اولاد امریکہ میں ہے۔جبکہ پوتے خواجہ شریف احمد مرحوم کی اولا دجرمنی میں ہے۔اسی طرح ایک پوتی اہلیہ چوہدری صالح محمد صاحب نیوجرسی امریکہ میں ہے۔ماخذ: (۱) اصحاب احمد جلد ششم (۲) بیان محترم آغا سیف اللہ صاحب مینیجر روزنامه الفضل (۳) الفضل ۲ اکتوبر ۱۹۲۵ء صفحه ۲ (۴) غیر مطبوعہ مقالہ ضلع گوجرانوالہ میں احمدیت از مکرم طاہر احمد چوہدری۔☆ ۱۹۶۔حضرت میاں سلطان محمد صاحب گوجرانوالہ بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت میاں سلطان محمد رضی اللہ عنہ کا تعلق بھی گوجرانوالہ کے علاقہ سے ہے۔آپ کو حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب سے احمدیت کا تعارف ہوا اور آپ کے ذریعہ بیعت کی۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد۱۱ (۲ اصحاب احمد جلد ششم ☆ ۱۹۷۔حضرت مولوی خان ملک صاحب کھیوال ولادت: ۱۸۰۳ ء اندازاً۔بیعت : ابتدائی زمانہ میں۔وفات : ۱۹۱۳ء تعارف: حضرت مولوی خان ملک کھیوال رضی اللہ عنہ کھیوال تحصیل چکوال کے رہنے والے تھے۔قانونچہ کھیوالی ( عربی گرائمر ) کے مصنف تھے۔مخدوم فیملی کے آپ اتالیق تھے۔جہاں سے جلال پور شریف ( جہلم ) والے پیر حیدر شاہ انہیں اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے لے گئے۔آپ بھیرہ ، جہلم، اٹک میں مختلف خاندانوں میں اتالیقی کی خدمات سرانجام دیتے رہے۔عمر کے آخری حصہ میں قادیان چلے گئے۔آپ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے آپ کا ذکر جلسہ ڈائمنڈ جو ہلی اور پُر امن جماعت کے طور پر فرمایا ہے۔تلامذہ: ہندوستان کے بڑے بڑے علماء آپ کے حلقہ تلمذ میں شامل ہوئے۔کیمبل پور (اٹک) کے بڑے بڑے مولوی ، ملک صاحب کی تعظیم میں کھڑے ہو جاتے تھے۔ان کے دوستوں نے