تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 229
229 ☆ ۱۸۴۔حضرت میاں علی محمد صاحب جہلم بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۹۱۰ء تعارف: حضرت میاں علی محمد رضی اللہ عنہ نے ۱۸۹۲ء میں ، حضرت مولوی برہان الدین جہلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیعت کی تھی۔حضرت مولوی صاحب کی بیعت ۲۰ / جولائی ۱۸۹۲ء کی ہے۔آپ جلسہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہوئے۔آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۳۸ نمبر پر موجود ہے جہاں آپ کے نام کے ساتھ امام مسجد لکھا ہے۔اولاد آپ کے بیٹے عبد الکریم صاحب تھے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) تاریخ احمدیت کشمیر صفحه ۲۷۲ ☆ ۱۸۵۔حضرت میاں عباس خاں صاحب کہو ہار۔گجرات بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت عباس خاں رضی اللہ عنہ کہو بار ضلع گجرات کے تھے۔کہو ہار سرائے عالمگیر سے جنوب مغربی جانب نہر اپر جہلم اور دریائے جہلم کے درمیان واقع ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی دور کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔☆ ۱۸۶۔حضرت قطب الدین صاحب کو ٹلہ فقیر جہلم بیعت ۱۸۹۲ء تعارف و بیعت : حضرت قطب الدین رضی اللہ عنہ کوٹلہ فقیر جہلم سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت قطب الدین اپنی ایک رؤیا کی بناء پر سیالکوٹ پہنچے اور حضرت اقدس اور دیگر حالات کو رڈیا کے مطابق پا کر بیعت کر لی۔آئینہ کمالات