تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 202 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 202

202 صاحب ریٹائر ڈ پوسٹ ماسٹر (۳) مکرم مصلح الدین سعدی صاحب اور دو بیٹیاں مکرمہ صغری بیگم زوجہ صوفی عبد القدیر نیاز سابق مبلغ جاپان ( ابن حضرت مولوی عبد اللہ سنوری) اور مکرمہ کلثوم بیگم زوجہ حضرت چوہدری فتح محمد سیال جو سابق مبلغ انگلستان و ناظر دعوۃ والسبلیغ وناظر امور عامہ رہے ہیں۔جب کہ حضرت مولانا عبدالرحیم درڈ کی اولاد دو بیویوں سے چھ بیٹے اور آٹھ بیٹیاں ہیں۔ان میں مکرم مجیب الرحمن درد صاحب نائب ناظر امور عامہ (صنعت و تجارت اور مکرم محمد عیسی در د مرحوم ہیں اور بیٹیوں میں سے مکرمہ رضیہ درد صاحبہ سابق نائب صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اہلیہ مکرم پر وفیسر مسعوداحمد عاطف مرحوم مکرمه صالحه در دصاحبه جنرل سیکرٹری لجنہ اللہ لاہور، مکر مہ خاتم النساء درد صاحبہ (اہلیہ مکرم مولانا محمد شفیع اشرف مرحوم ناظر امور عامہ جن کے بیٹے ڈاکٹر محمد اشرف صاحب اور محمود احمد اشرف صاحب پروفیسر جامعہ احمد یہ ہیں ) مکرمہ نعیمہ در دصاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ سرگودھا ( اہلیہ ملک رب نواز مجو کہ صاحب) ہیں۔ماخذ : (۱) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) رجسٹر بیعت اولی تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۶ (۴) الحکم سے ستمبر ۱۹۲۲ء (۵) سیرۃ المہدی جلد اول صفحه ۴ ۱۸-۱۸۵ (۶) الفضل ۱۱؍ جولائی ۱۹۸۳ء ( ۷ ) والد صاحب صفحہ ۵۵ تا ۶۳۔☆ ۱۵۲۔حضرت منشی اله بخش صاحب۔لودیا نہ بیعت : ۲۲ / مارچ ۱۸۸۹ء تعارف: حضرت منشی اللہ بخش رضی اللہ عنہ لدھیانہ کے رہنے والے تھے۔بیعت : آپ کی بیعت سیرت المہدی حصہ سوم کے مطابق پہلے دن کی ہے۔بیعت اولیٰ کی فہرست میں آپ کی بیعت آٹھویں نمبر پر ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر: ازالہ اوہام میں حضور نے حضرت میاں کریم بخش صاحب آف جمالپور کی شہادت کے متعلق آپ کی گواہی بھی درج فرمائی ہے۔(صفحہ ۴۸۳) نیز ازالہ اوہام ہی میں حضور نے آپ کا نام ”بی فی اللہ فی اللہ بخش صاحب اپنے مخلصین میں لکھا ہے۔آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ کے شرکاء میں آپ کا نام درج ہے۔ماخذ: (۱) ازالہ اوہام صفحه ۴۸۳ روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) سیرت المہدی حصہ سوم صفحہ ۹ (۴) تاریخ احمدیت جلد اول۔