تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page xxii of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page xxii

1 ایک اور پیشگوئی کا پورا ہونا 66 سیدنا موعود علیہ اپنی تصنف انجام تم میں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی تصنیف ضمیمہ انجام آتھم میں ” ایک اور پیشگوئی کا پورا ہونا " کے عنوان سے تحریر فرماتے ہیں: چونکہ حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ مہدی موعود کے پاس ایک چھپی ہوئی کتاب ہوگی جس میں اس کے تین سو ۳۱۳ تیرہ اصحاب کا نام درج ہوگا۔اس لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ وہ پیشگوئی آج پوری ہوگئی۔یہ تو ظاہر ہے کہ پہلے اس سے امت مرحومہ میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا کہ جو مہدویت کا مدعی ہوتا اور اس کے وقت میں چھاپہ خانہ بھی ہوتا۔اور اس کے پاس ایک کتاب بھی ہوتی جس میں تین سو ۳۱۳ تیرہ نام لکھے ہوئے ہوتے۔اور ظاہر ہے کہ اگر یہ کام انسان کے اختیار میں ہوتا تو اس سے پہلے کئی جھوٹے اپنے تئیں اس کا مصداق بنا سکتے۔مگر اصل بات یہ ہے کہ خدا کی پیشگوئیوں میں ایسی فوق العادت شرطیں ہوتی ہیں کہ کوئی جھوٹا ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔اور اس کو وہ سامان اور اسباب عطا نہیں کئے جاتے جو بچے کو عطا کئے جاتے ہیں۔شیخ علی حمزہ بن علی ملک الطوسی اپنی کتاب جواہر الاسرار میں جو ۱۴۰ھ میں تالیف ہوئی تھی مہدی موعود کے بارے میں مندرجہ ذیل عبارت لکھتے ہیں۔در اربعین آمده است که خروج مهدی از قریه کدعه باشد۔قال النبي صلى الله عليه وسلم يخرج المهدى من قرية يقال لها كدعـه ويـصـدقـه الله تعالى ويجمع اصحابه من اقصى ،