تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page xxiii
البلاد على عدّة اهل بدر بثلاث مائة وثلاثة عشر رجلا ومعه صحيفة مختومة (اى مطبوعة) فيهـا عـدد اصحابه باسمائهم وبلادهم وخلالهم یعنی مہدی اس گاؤں سے نکلے گا جس کا نام کدعہ ہے ( یہ نام دراصل قادیان کے نام کو معرب کیا ہوا ہے) اور پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی تصدیق کرے گا۔اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ہوگا۔یعنی تین ۳ تیرہ ہوں گے۔اور ان کے نام بقید مسکن وخصلت چھپی ہوئی کتاب میں سو درج ہوں گے۔اب ظاہر ہے کہ کسی شخص کو پہلے اس سے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ وہ مہدی موعود ہونے کا دعوی کرے اور اس کے پاس چھپی ہوئی کتاب ہو جس میں اس کے دوستوں کے نام ہوں۔لیکن میں پہلے اس سے بھی آئینہ کمالات اسلام میں تین سو ۳۱۳ تیرہ نام درج کر چکا ہوں اور اب دوبارہ اتمام حجت کے لئے تین سو ۳۱۳ تیرہ نام ذیل میں درج کرتا ہوں تا ہر ایک منصف سمجھ لے کہ یہ پیشگوئی بھی میرے ہی حق میں پوری ہوئی۔اور بموجب منشاء حدیث کے یہ بیان کر دینا پہلے سے ضروری ہے کہ یہ تمام اصحاب خصلت صدق وصفا رکھتے ہیں اور حسب مراتب جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے بعض بعض سے محبت اور انقطاع الی اللہ اور سرگرمی دین میں سبقت لے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضا کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔“ ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا اصفحات ۳۲۴-۳۲۵)