تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 194
194 ☆ ۱۴۲ حضرت قاضی فضل الدین صاحب۔قاضی کوٹ گوجرانوالہ بیعت: ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت قاضی فضل الدین رضی اللہ عنہ قاضی کوٹ حضرت قاضی سراج الدین صاحب کے بھائی تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے آپ بھی حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی تبلیغ سے حلقہ بگوش احمدیت ہوئے تھے۔(نوٹ ) آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۳ (۲) اصحاب احمد جلد ششم صفحه ۲۰ ☆ ۱۴۴۔حضرت قاضی سراج الدین صاحب۔قاضی کوٹ گوجرانوالہ بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت قاضی سراج الدین رضی اللہ عنہ بھی کوٹ قاضی کے رہنے والے تھے اور حضرت قاضی فضل الدین کے بھائی تھے۔حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی تبلیغ سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔آپ گاؤں کی ایک پتی کے نمبردار تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس نے آپ کا ذکر۳۱۳ رفقائے صدق وصفا میں کیا ہے۔(نوٹ) آپ کے تفصیلی سوانحی حالات نہیں مل سکے۔رفقائے احمد جلد ششم میں آپ کا ذکر ہے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) اصحاب احمد جلد ششم صفحه ۲۰ ۱۴۵۔حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب فرزند رشید قاضی ضیاءالدین صاحب کوٹ قاضی گوجر انوالہ ولادت ۲۳ / جون ۱۸۸۱ء۔بیعت ۱۸۸۹ء۔وفات ۲۹ /اکتوبر ۱۹۵۳ء تعارف و بیعت حضرت قاضی عبدالرحیم رضی اللہ عنہ قاضی کوٹ گوجرانوالہ میں حضرت قاضی ضیاء الدین