تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 176 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 176

176 لئے چندہ کی تحریک کی تھی۔جس کا تذکرہ براہین احمدیہ میں ہے۔اس پر حضرت حاجی مہدی نے بھی چندہ دیا۔اس کا حضرت اقدس نے اپنے ۹ را کتوبر ۱۸۹۷ء کے مکتوب میں ذکر فرمایا ہے۔مزید برآں آپ نے ۲۲ نومبر ۱۸۹۸ء کے خط میں حضرت حاجی مہدی کے پچاس روپیہ بھجوانے کی رسید لکھی ہے۔آپ مدراس میں وارد ہوئے۔اور مدراس کے دیگر مبائعین کے ساتھ ہی حضرت اقدس کی بیعت کی۔آپ کا نام ضمیمہ انجام آتھم میں ۳۱۳ اصحاب احمد صدق صفا میں ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ کا ذکر حضرت اقدس نے سراج منیر میں چندہ دہندگان کے ضمن میں کیا ہے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آگفتم روحانی خزائن جلدا (۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد۱۲ (۳) ذکر حبیب (۴) مکتوباتِ احمد یہ جلد پنجم حصہ اوّل صفحه ۲۲۱ ☆ ۱۲۳۔حضرت سیٹھ محمد یوسف صاحب حاجی اللہ رکھا۔مدراس بیعت: ابتدائی ایام تعارف و بیعت : حضرت سیٹھ محمد یوسف رضی اللہ عنہ مدر اس کے اسی مخلص خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کا نام ضمیمہ انجام آتھم میں ۳۱۳ اصحاب احمد صدق صفا میں ہے۔آپ حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس ( یکے از ۳۱۳) کے بھائی تھے۔حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب کے چھ بھائی تھے ( مکتوبات احمد یہ جلد پنجم حصہ اول صفحہ ۱۴) جن کے نام کتاب مذکور سے واضح ہیں۔(۱) حضرت سیٹھ حاجی ایوب صاحب (۲) حضرت سیٹھ زکریا صاحب (۳) حضرت سیٹھ صالح محمد صاحب (۴) حضرت سیٹھ عالی محمد صاحب (۵) حضرت سیٹھ محمد یوسف صاحب اور (1) خودحضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آپ ابتدائی بیعت کرنے والوں میں سے تھے۔حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں اپنی پر امن جماعت میں ذکر کیا ہے۔نوٹ آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم