تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 151 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 151

151 آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ۱۸۸۴ء میں لدھیانہ گئے تھے۔ابھی براہین احمدیہ کبھی بھی نہیں گئی تھی کہ حضرت میاں جان محمد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ ان کی والدہ کے بطن سے حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے ہیں جب براہین احمدیہ کھی گئی اور مجددیت کا دعوی کیا تو یہ تعبیر معلوم ہوئی کہ یہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ہی ہیں۔آپ کا گھر اور مرزا غلام مرتضیٰ کا گھر دوگھر نہیں ہیں اور آپ بچپن سے حضرت اقدس کی والدہ کو ماں کہا کرتے تھے۔حضرت اقدس کے پاس جب میاں جان محمد صاحب آ جاتے تو آپ سب کام چھوڑ کر ملتے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول اس پر بہت رشک کرتے تھے۔حضرت میاں جان محمد صاحب حضرات سیکھوانی برادران کے ماموں تھے۔چنانچہ سیکھوانی برادران کی روایات میں ان کا ذکر خیر موجود ہے۔حضرت اقدس کی پیشگوئی کے شاہد : حضرت اقدس نے تریاق القلوب میں آپ کا ذکر پیشگوئیوں کے گواہ کے طور پر بھی فرمایا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں تذکرہ : ازالہ اوہام میں مخلصین کے ضمن میں، آسانی فیصلہ اور آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں میں اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کے طور پر ذکر ہے۔حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی نے اپنی کتاب تذکرۃ المہدی میں آپ کا بڑی محبت اور اخلاص سے ذکر کیا ہے۔وفات : آپکی وفات ۱۸۹۶ء میں ہوئی۔آپ کا جنازہ سیدنا حضرت مسیح موعود نے خود پڑھایا تھا اور نماز جنارہ بہت لمبی ہو گئی تھی۔اس کے بارہ میں حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں: ” جب مرحوم کا جنازہ قبرستان گیا تو حضرت اقدس علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی اور خود امام ہوئے۔نماز میں اتنی دیر لگی کہ ہمارے مقتدیوں کے کھڑے کھڑے پیر دکھنے لگے۔۔۔اور یوں بگڑا کہ کبھی ایسا موقع مجھے پیش نہیں آیا کیونکہ ہم نے دومنٹ میں نماز جنازہ ختم ہوتے دیکھی ہے۔پھر مجھے ہوش آیا آیا تو سمجھا کہ نماز تو یہی نماز ہے۔پھر تو میں مستقل ہو گیا اور ایک لذت اور سرور پیدا ہونے لگا۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور! اتنی دیر نماز میں لگی کہ تھک گئے۔حضور کا کیا حال ہوا ہوگا۔یعنی آپ بھی تھک گئے ہوں گے۔حضرت اقدس علیہ السلام : ہمیں تھکنے سے کیا تعلق ہم تو اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے تھے۔اس سے مرحوم کی مغفرت مانگتے تھے۔مانگنے والا بھی تھکا کرتا ہے۔جو مانگنے سے تھک جاتا ہے وہ رہ جاتا ہے۔ہم مانگنے والے اور وہ دینے والا پھر تھکنا کیسا۔تذكرة المهدی حصہ اول طبع جدید ، صفحہ ۱۷۷۱۷۶) اولاد: آپ کے ایک لڑکے کا نام میاں دین محمد عرف میاں بگا تھا جنہیں قادیان کے اکثر لوگ جانتے تھے۔میاں غفا را یکہ حضرت میاں جان محمد صاحب کے بھائی تھے۔اور ان پڑھ تھے۔ابتداء میں حضرت اقدس کے بعض