تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 126 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 126

126 ایام طالب علمی میں آپ نے ۱۸۸۲ء کی رؤیا میں دیکھا تھا۔جلسہ برخاست ہونے پر آپ نے بیعت کر لی۔رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۷۵ انمبر پر درج ہے جہاں ساکن را ولپنڈی حال ملازم دفتر ایگزامینر صاحب بہادر لاہور تحریر ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آسمانی فیصلہ، آئینہ کمالات اسلام، جلسہ سالا نہ ۱۸۹ء،۱۸۹۲ء میں شمولیت اور مالی تحریکات میں ذکر ہے۔تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی ، کتاب البریہ اور آریہ دھرم میں پر امن جماعت کے سلسلہ میں ذکر ہے۔اسی طرح حضرت شیخ نبی بخش کا ذکر مجموعہ اشتہارات میں بھی آیا ہے۔دینی خدمات : تین سال تک مشرقی افریقہ بطور امیر ممباسہ رہنے کے بعد ہندوستان آئے تو دفتر ریویو آف رمیچز میں بطور کلرک کام کرتے رہے۔حضرت اقدس کی استجابت دعا سے کئی بار مستفید ہوئے۔آپ نے مینارہ مسیح کی تحریک میں یکصد روپے چندہ دیا جب کہ آپ ممباسہ میں پہلے امیر کے طور پر بھی خدمت کرتے رہے۔آپ انجمن حمایت اسلام کے مہتم کتب خانہ بھی رہے جہاں آپ ہی کے زیر اہتمام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مضمون ایک عیسائی (جیمز ) کے تین سوالوں کا جواب شائع ہوا تھا۔حضرت صوفی نبی بخش کی حضرت اقدس کے سامنے نظم پڑھنے کی بھی روایت ملتی ہے۔جو اخبار البدرقادیان میں شائع ہوئی۔اس کے چودہ بند تھے۔حضور نے اس کے شوکت الفاظ کی بہت تعریف کی۔آپ نے حضرت سید محمد حسن امروہی کی تعمیر مکان کے سلسلہ میں مالی معاونت بھی کی۔اسی طرح آپ نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کی مالی تحریک میں بھی حصہ لیا۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم ) وفات : آپ کی وفات ۱۹۴۴ء میں ہوئی۔اولاد: آپ کی اولا د میں چھ بیٹے اور چھ بیٹیاں تھی۔آپ کی اہلیہ حضرت غلام فاطمہ نے لوائے احمدیت کی تیاری کیلئے سوت تیار کیا تھا جس میں آپ کی بیٹی حضرت حمیدہ بیگم اہلیہ حضرت وزیر خان نے بھی حصہ لیا۔آپ کی ساری اولاد حضرت اقدس کے رفقاء میں شامل تھی۔حضرت تاج الدین کا نام ۱۸۹۷ء کی ایک فہرست میں ہے جو حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی نے تیار کی تھی۔آپ کے ایک بیٹے حضرت راجہ محمد شریف صاحب ( ذوالقرنین ) تھے۔اسی طرح حضرت راجہ عبد العزیز ، حضرت راجہ عبد السلام، حضرت راجہ عبدالحمید کی عمر میں دس سال سے زائد تھی۔ان کے سب سے چھوٹے بیٹے راجہ عبدالقدیر ۱۹۰۶ میں پیدا ہوئے۔حضرت مہتاب بیگم حضرت آمنہ بیگم کی نسل میں سے ایک بیٹے سردار مجید الدین احمد صاحب اور سردار منیر الدین احمد صاحب تھے۔سردار مجید الدین کی اولاد میں سے سردار ناصر الدین صاحب، سردار ظہیر الدین بابر صاحب انصار اللہ پاکستان ربوہ میں بطور ہومیو پیتھک ڈاکٹر خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور تیسرے بیٹے سردار نصیر الدین ہمایوں صاحب عملہ حفاظت خاص لندن میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔حضرت آمنہ بیگم کے پوتے اور حضرت راجہ عبدالسلام صاحب کے نواسے ہیں۔حضرت حمیدہ بیگم حضرت اقدس کی بیعت میں شامل تھے۔