تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 122 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 122

122 ☆ ۷۰۔حضرت سید محمداسمعیل صاحب دہلوی حال طالب علم قادیان ولادت: ۱۸/ جولائی ۱۸۸۱ء۔بیعت: ۱۵/جون ۱۸۹۱ء۔وفات: ۱۸؍ جولائی ۱۹۴۷ء تعارف: حضرت ڈاکٹر سید میر محمد اسمعیل رضی اللہ عنہ دہلی کے معروف سید خاندان سے تھے حضرت ( نانا جان ) میر ناصر نواب صاحب کے فرزند ارجمند تھے۔آپ کی تاریخ ولادت ۲۸ جولائی ۱۸۸۱ء ہے۔بیعت : آپ نے بچپن میں ہی (اپنے والد صاحب کے ساتھ ) ۱۵ جون ۱۸۹۱ء کو بیعت کی۔نمبر ۱۳۳ پر حضرت میر ناصر نواب صاحب کی بیعت درج ہے جو رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ ۳۵۵ پر درج ہے۔آپ کے بارہ میں ایک الہام : ۱۹۰۵ء میں جب کانگڑہ کا زلزلہ آیا۔آپ ان دنوں لا ہور میڈیکل کالج میں پڑھ رہے تھے۔زلزلہ کے موقع پر آپ کے بارہ میں کوئی اطلاع نہ آئی تو حضرت اقدس علیہ السلام کو الہام ہوا اسسٹنٹ سرجن ( جو منجانب اللہ کہ ایک بشارت تھی)۔چنانچہ اس سال آپ پنجاب بھر میں اول رہے اور اسٹنٹ سرجن مقرر ہوئے۔۱۹۳۹ء میں سول سرجن کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔حضرت اقدس سے تعلق محبت : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ سے بڑی محبت تھی جب حضرت اقدس نے خطبہ الہامیہ ارشاد فرمایا تو آپ نے اسے حفظ کر لیا۔۱۹۰۶ء میں حضرت اقدس نے صدرانجمن احمدیہ کا ممبر مقرر کیا۔۱۹۲۴ء میں ناظر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔پنشن یاب ہو کر آپ نے قادیان میں رہائش اختیار کر لی تھی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی، کتاب البریہ اور آریہ دھرم میں پر امن جماعت میں ذکر موجود ہے۔دینی خدمات : آپ نے گیارہ کتابیں لکھیں۔جن میں سے ” بخار دل“ اور ”کر نہ کر بہت مقبول ہوئیں۔حضرت اقدس کے فارسی کلام کا اردو ترجمہ بھی کیا۔تاریخ مسجد فضل لندن ، مقطعات قرآنی ، اربعین اطفال، تحفہ احمدیہ، ،حفاظت ریش ، جامع الافکار اور آپ بیتی لکھیں۔آپ نہایت بلند پایا شاعر تھے اور صوفیانہ مزاج رکھتے تھے۔آپ کے مضامین الفضل میں بھی شائع ہوتے رہے۔آپ کے مضامین کا مجموعہ دو جلدوں میں شائع ہوا ہے۔بدرگاہ ذیشان خیر الانعام آپ کی معروف نعت ہے۔وفات : آپ ۱۸ جولائی ۱۹۴۷ء کو قادیان میں وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔اولاد: (۱) حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ (ام متین) حرم حضرت مصلح الموعود (۲) محترمہ سیدہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ پیر صلاح الدین صاحب (۳) محترمہ سیدہ طیبہ صدیقہ صاحبہ اہلیہ نواب مسعود احمد خان صاحب (۴) محترم سید محمد احمد صاحب ریٹائر ڈ P۔A۔F(۵) محترمہ سیدہ امتہ القدوس صاحبہ اہلیہ صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب موصوفہ کی ایک