تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 123 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 123

123 بیٹی صاحبزادی امتہ العلیم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ پاکستان مکرم نواب منصور احمد خان وکیل التبشیر تحریک جدید ربوہ کی بیگم ہیں (۶) محترم سید احمد ناصر صاحب مرحوم۔آپ کے بڑے بیٹے سید طاہر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر ایم ٹی اے اور دوسرے بیٹے سید مدثر احمد صاحب معاون ناظر ضیافت ربوہ ہیں (۷) محترمہ سیدہ امتہ الہادی صاحبہ اہلیہ پیر ضیاء الدین صاحب (۸) محتر مہ امۃ الرفیق صاحبہ اہلیہ حضرت اللہ پاشا صاحب آپ کے ایک بیٹے سید حمید اللہ نصرت پاشا صاحب فضل عمر ہسپتال میں ڈینٹل سرجن ہیں۔(۹) محترمہ سیدہ امتہ السمیع صاحبہ اہلیہ محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب مرحوم کے ایک بیٹے مکرم مرزا عبدالصمد احمد صاحب ناظر خدمت درویشاں ہیں (۱۰) محترم سیدامین احمد صاحب۔ماخذ : (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد۱۰ (۴) تاریخ احمدیت جلد اول (۵) تاریخ احمدیت جلد نهم (۶) مضامین حضرت ڈاکٹر سید میر محمد اسمعیل صاحب ☆ اے۔حضرت بابو تاج الدین صاحب اکا ؤنٹنٹ۔۔۔لاہور بیعت : ۶ رفروری ۱۸۹۲ء۔وفات جون ۱۹۲۱ء تعارف: حضرت منشی تاج الدین رضی اللہ عنہ اکاؤنٹنٹ دفتر ریلوے لا ہورا بتدائی رفقاء میں سے تھے۔محلہ کوٹھی داراں لاہور میں ان کی رہائش تھی۔بیعت: آپ کی بیعت ۱۸۹۲ء سے قبل کی ہے۔آپ کی بیعت ۳۶۴ نمبر پر درج ہے۔دعویٰ سے قبل حضرت اقدس سے آپ کی ملاقات تھی۔بہت وجیہ انسان اور سلسلہ کے فدائی تھے۔جب بھی ذرا فرصت ہوتی تو فوراً قادیان پہنچ جاتے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ۱۸۹۲ء کے جلسہ سالانہ میں بھی آپ شامل ہوئے تھے۔آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام جلسہ میں شامل ہونے والوں میں درج ہے۔خدمات سلسلہ: سلسلہ کی خدمات کا آپ کو بہت موقع ملا۔جو وفد حضرت مسیح موعود نے ابتداء چولہ بابا نانک کی تحقیقات کے لئے ڈیرہ بابا نانک بھیجا تھا اس کے آپ بھی ممبر تھے۔لاہور میں آپ کی بیٹھک سنہری مسجد کی سیڑھیوں کے سامنے تھی جہاں حضرت حکیم مولانا نور الدین (خلیفتہ المسیح الاول) کی قیام گاہ ہوتی تھی۔آپ بعض اوقات وہیں ٹھہرا کرتے تھے۔آپ کے ہی مشورہ بغرض تحقیق سے حضرت مولوی محمد دین صاحب (جو بعد میں صدر، صدر انجمن احمدیہ کے عہدوں پر فائز ہوئے ) قادیان گئے تھے اور حضرت اقدس کی بیعت کر کے حضوڑ کے روحانی فرزندوں میں شامل ہو گئے۔