تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 84
84 آپ نظام خلافت سے وابستہ نہ رہے اور بعد میں آپ کا تعلق انجمن اشاعت اسلام لاہور سے رہا۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴۲، ۵۴۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد۱۱ (1) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۱۳۵۴ (جدید ایڈیشن) (۷) اصحاب احمد صفحه ۳۰ جلد یاز دہم (۸) حیات قدسی حصہ دوم صفحہ ۲۵۔☆ ۳۹۔حضرت میرزا نیاز بیگ صاحب کلانوری بیعت ۱۸۹۳ء۔وفات / مارچ ۱۹۱۷ء تعارف: حضرت مرزا نیاز بیگ رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام میرزا احمد بیگ تھا۔آپ رؤسائے پنجاب“ کے مرتبہ سرلیپل گریفن (مطبوعہ۱۸۹۱ء) کی فہرست کے مطابق ضلع دار نہر پراونشل درباری تھے۔بیعت: جن دنوں امرتسر میں حضرت اقدس مسیح موعود کا عبد اللہ آتھم سے مباحثہ ہو رہا تھا ان ہی ایام میں آپ نے بیعت کر لی۔آپ کے بیٹے حضرت مرزا ایوب بیگ ، حضرت مرزا اکبر بیگ اور جناب ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ ۳۱۳ کی فہرست انجام آتھم میں شامل تھے۔آپ کی بیعت سال ۱۸۹۳ ء کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کے ضمن میں حضرت اقدس نے ذکر فرمایا ہے۔ماخذ : (۱) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۴) اصحاب احمد جلد اول صفحه ۶۵،۶۴ (۵) یاد رفتگان، حصہ اول صفحہ ۸۳ تا ۹۷ (۶)۔رؤسائے پنجاب ۴۰۔جناب ڈاکٹر میرزا یعقوب بیگ صاحب کلانوری ولادت: ۱۸۷۲ء۔بیعت ۵ فروری ۱۸۹۲ء۔وفات ۱۲ / فروری ۱۹۳۶ء تعارف حضرت اقدس : جناب ڈاکٹر میرزا یعقوب بیگ کی عمر اٹھارہ انیس سال تھی اور آپ میڈیکل کے سیکنڈ ائیر کے سٹوڈنٹ تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور تشریف لائے۔آپ کا قیام محبوب رایوں کے مکان میں تھا۔آپ کے ہم مکتب (ڈاکٹر) عبدالحکیم متعلم تھرڈ ائیر نے آپ کو حضرت اقدس کے قیام لاہور کی خبر دی۔انہیں