تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 270
270 ☆ ۲۳۷۔حضرت محمد حسین صاحب لنگیاں والی۔گوجرانوالہ بیعت ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت: حضرت محمد حسین رضی اللہ عنہ لنگیاں والی ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب ( یکے از ۳۱۳) کے ذریعہ احمدیت سے تعارف حاصل ہوا۔آپ کا مختصر ذکر ” اصحاب احمد جلد ششم میں ہے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔ماخذ : (۱) انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) اصحاب احمد جلد ششم (۳) بیان زبیر گل صاحب سابقه کارکن دفتر P۔S ربوہ۔۲۳۸۔جناب منشی زین الدین محمد ابراہیم۔انجینئر بمبئی بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات فروری ۱۹۲۶ء تعارف و بیعت : جناب منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلصوں میں سے تھے۔بمبئی میں انجینئر تھے۔حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا ذکر کیا ہے۔گویا اس تصنیف کے وقت آپ بیعت کر چکے تھے۔آپ ایک کپڑے کی مل میں انجینئر تھے۔عمر کے آخری حصے میں بہت اونچا سننے لگے تھے۔آپ نے خلافت ثانیہ کی بیعت بھی کی تھی لیکن بعد میں غیر مبائعین کے ہم خیال ہو گئے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب انجام آتھم میں آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ”ہمارے مخلص دوست منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر بمبئی وہ ایمانی جوش رکھتے ہیں کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ تمام بمبئی میں ان کا کوئی نظیر بھی ہے۔" حضرت اقدس نے سراج منیر میں دنیا کو اپنے الہام يَنْصُرُكَ رِجَالُ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ کے تحت اپنے مخلصین کی مثال دیتے ہوئے فرمایا ” کہاں ہے بمبئی جس میں منشی زین الدین ابراہیم جیسے مخلص پُر جوش طیار کئے گئے۔اسی طرح حضور آئینہ کمالات اسلام حصہ عربی میں اپنے محبین کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔و من الاحباء في الله منشی زین الدین محمد ابراهیم بمبئی“ کتاب البریہ میں آپ کا ذکر پُر امن جماعت کے ضمن میں فرمایا ہے۔سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ کے