تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 266 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 266

266 (نوٹ) آپ کے مزید تفصیلی سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔☆ ۲۳۱۔حضرت میاں غلام محی الدین صاحب۔سیالکوٹ بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت میاں غلام محی الدین رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام حاجی محمد را تھر تھا۔آپ بانڈی پورہ سری نگر مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے تھے آپ کا پیشہ تجارت تھا۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا نام کتاب البریہ میں پر امن جماعت کے ضمن میں کیا ہے۔اولاد: آپ کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔آپ کے ایک بیٹے عبدالکریم جموں میں آئل انجن انجینئر تھے۔ان کے ایک پوتے مکرم محمداکبر صاحب را تصر ریٹائر ڈ ڈپٹی ناظم محکمہ جنگلات دار العلوم غربی ربوہ میں مقیم ہیں۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) آپ کے پوتے مکرم عبدالکریم صاحب کے بیٹے ) مکرم محمد اکبر راتھر ریٹائر ڈ ڈپٹی ناظم جنگلات سکنہ دار العلوم غربی ربوہ نے یہ مختصر احوال بیان کئے۔☆ ۲۳۲۔حضرت میاں عبدالعزیز صاحب۔سیالکوٹ بیعت : ۲۲ را پریل ۱۸۹۲ء۔وفات: ۹ نومبر ۱۹۳۶ء تعارف: حضرت میاں عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔حضرت اقدس جب سیالکوٹ آئے تو حضرت حکیم حافظ مولانا نورالدین کا قیام بابوعبد العزیز کے مکان پر ہوا۔بیعت : آپ نے ۱۸۹۲ء میں بیعت کی۔جہاں ۲۳۹ نمبر آپ کی بیعت کا اندراج پر سابق فارسٹر جنگلات پنجاب ساکن شہر سیالکوٹ محلہ خیمہ دوزاں متصل مسجد حیات لدھر تحریر ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر تحفہ قیصریہ اور سراج منیر میں جلسہ ڈائمنڈ جو بلی اور چندہ دہندگان میں کیا ہے۔