تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 254 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 254

254 کی توفیق ملی جس میں ۱۷۵افراد شامل ہوئے۔آسمانی فیصلہ میں حضور نے آپ کا نام منشی عبدالرحمن صاحب کلارک لو کو آفس لا ہور لکھا ہے۔تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں ،جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر کیا ہے۔وفات: خلافت ثانیہ کی بیعت نہ کی اور نظام خلافت سے غیر مبائعین میں شامل ہو گئے۔خلافت ثانیہ کی ابتداء میں وفات پائی۔ماخذ : (۱) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۲) تحفہ قیصریه روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۵۶ (۵) لاہور تاریخ احمدیت صفحه ۱۵۳۔☆ ۲۱۵۔حضرت خواجہ جمال الدین صاحب بی۔اے لا ہو ر حال جموں بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت: حضرت خواجہ جمال الدین رضی اللہ عنہ، خواجہ کمال الدین صاحب کے بھائی تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کے الہام میں تذکرہ: ان کے متعلق حضرت مسیح موعود نے نزول مسیح میں لکھا ہے۔خواجہ جمال الدین بی۔اے جو ہماری جماعت میں داخل ہیں۔جب امتحان منصفی میں فیل ہوئے اور ان کو بہت نا کامی اور نا امیدی لاحق ہوئی اور سخت غم ہوا تو ان کی نسبت الہام ہوا کہ سیــغـفـر یعنی اللہ تعالیٰ ان کے اس غم کا تدارک کرے گا۔چنانچہ اس کے مطابق وہ جلد ریاست کشمیر میں ایک ایسے عہدے پر ترقی پا گئے جو عہدہ منصفی سے ان کیلئے بہتر ہوا۔یعنی وہ تمام ریاست جموں وکشمیر کے انسپکٹر مدارس ہو گئے“ وفات : خلافت اولیٰ کے ایام میں وفات پائی۔ماخذ: (۱) نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ (۲) تاریخ احمدیت لاہور صفحہ ۱۸۸ ۱۸۹۔