اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 348
348 268 اصحاب بدر جلد 5 میں جنگ یمامہ میں یہ شہید ہوئے۔2 842 حضرت مالک بن قدامہ حضرت مالك بن قدامہ کے والد کا نام قدامه "بن عرفجہ تھا جبکہ ایک روایت کے مطابق ان کے دادا کا نام حارث بھی بیان ہوا ہے۔حضرت مالک یعنی عرفجہ کے بجائے حارث بھی کہا جاتا ہے۔حضرت مالک کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو غنم سے تھا۔حضرت مالک اپنے ایک بھائی حضرت مُنذر بن قدامہ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ حضرت مالک غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے۔843 269 حضرت مالک بن مسعود حضرت مالک بن مسعود انصاری۔ان کا نام مالک بن مسعود تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو ساعدہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔4 844 270 حضرت مالک بن تميلة حضرت مالک بن نمیلہ۔ان کی والدہ کا نام تحمیلہ تھا۔ان کو ابن تمیلہ کہا جاتا تھا۔ان کا تعلق قبیلہ مزینہ سے تھا جو قبیلہ اوس کی شاخ بنی معاویہ کے حلیف تھے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں ان کی شہادت ہوئی۔845