اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 319 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 319

اصحاب بدر جلد 5 319 حضرت محمید بن محمام نے اپنی ترکش سے کھجوریں نکالیں اور انہیں کھانے لگے۔پھر آپ نے فرما یا اگر میں اپنی یہ کھجوریں کھانے تک زندہ رہوں تو یہ بڑی لمبی زندگی ہے۔راوی کہتے ہیں پھر آپ نے وہ کھجوریں جو آپ کے پاس تھیں پھینک دیں اور کفار سے یہاں تک لڑے کہ شہید ہو گئے۔غزوہ بدر کے موقع پر حضرت عمید بن محمّام یہ رجزیہ شعر پڑھ رہے تھے کہ : رَكضًا إِلَى اللهِ بِغَيْرِ زَادِ وَالصَّبْرَ فِي اللهِ عَلَى الْجِهَادِ إِلَّا التَّقَى وَعَمَلَ الْمَعَادِ إِنَّ التَّقَى مِنْ أَعْظَمِ السَّدَادِ وَخَيْرُ مَا قَادَ إِلَى الرَّشَادِ وَكُلُّ حَيْ فَإِلَى نَفَادِ 764 کہ اللہ کی طرف سوائے تقویٰ اور آخرت کے اور کچھ زادِ راہ نہیں لے جاتا اور اللہ کی راہ میں جہاد پر ثابت قدم رہتا ہوں۔بے شک تقویٰ عمدہ چیز ہے اور سب سے بہتر ہدایت کی طرف رہنما ہے اور 765 سب زندہ فنا ہونے والے ہیں۔5 اسلام میں انصار کی طرف سے سب سے پہلے شہید حضرت محمید بن محمام نہیں۔انہیں خالد بن اعلم نے شہید کیا یا بعض کے نزدیک سب سے پہلے انصاری شہید حضرت حارثہ بن قیس تھے۔دو روایتیں ہیں۔بہر حال یہ دو بدر کے شہید تھے۔766 253 نام و نسب و کنیت حضرت عمیر بن عامر حضرت محمير بن عامر انصاری ہے۔ان کی کنیت ابو داؤد تھی اور ان کے والد عامر بن مالک تھے۔حضرت عمیر کے والد کا نام عامر بن مالک تھا۔آپ کی والدہ کا نام نائلہ بنت ابی عاصم تھا۔حضرت حمید کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔حضرت محمید اپنی کنیت ابو داؤد سے زیادہ مشہور ہیں۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللی علم کے ساتھ شامل تھے۔767 بیعت عقبہ کے لئے جانا حضرت ام عمارہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو داؤد مازنی یعنی حضرت عمیر اور حضرت سلیط بن عمر و دونوں بیعت عقبہ میں حاضر ہونے کے لئے نکلے تو انہیں معلوم ہوا کہ لوگ بیعت کر چکے ہیں۔اس پر انہوں نے بعد میں حضرت اسعد بن ضُرَارة کے ذریعہ سے بیعت کی جو عقبہ کی رات نقباء میں سے