اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 491
491 309 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت نعیمان بن عمرو حضرت نعيمان بن عمرو۔حضرت نعمان کا نام نعمان بھی ملتا ہے اور نعیمان بھی۔اور ان کے والد کا نام عمر و بن رفاعہ اور والدہ کا نام فاطمہ بنت عمر و تھا۔حضرت نعمان کی اولاد میں محمد ، عامر ، سبرة، لبابه، كبشه، مریم اور اُمّ حبیب آمَةُ اللہ اور حکیمہ کا ذکر ملتا ہے۔ابنِ اسحاق کے نزدیک حضرت نعیمان بیعت عقبہ ثانیہ میں ستر انصار کے ہمراہ شامل ہوئے تھے۔تمام غزوات میں شرکت رہے۔حضرت نعمان غزوہ بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شریک رسول اللہ صلی الم نے فرما یان عیمان کے لیے سوائے خیر کے کچھ نہ کہو ایک روایت میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرما یا نعیمان کے لیے سوائے خیر کے کچھ نہ کہو کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے۔حضرت نُعمان کی وفات حضرت امیر معاویہ کے دورِ حکومت میں 60 ہجری میں ہوئی تھی۔146 ایک دلچسپ مزاحیہ واقعہ جس پر نبی صلی کم خوب محظوظ ہوئے الله حضرت اقد سلمہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر نبی کریم صلی ایم کی وفات سے ایک سال قبل بضري جو ملک شام کا ایک قدیم اور مشہور شہر ہے اور نبی کریم صلی علیہم نے اپنے چا کے ہمراہ شام کے تجارتی سفر کے دوران اسی شہر میں قیام کیا تھا اور اسی طرح جب حضرت خدیجہ کا سامان شام کی طرف لے کر گئے تھے تو اس وقت بھی اسی جگہ پر قیام کیا تھا اور اس سفر میں آنحضرت صلی علیم کے ساتھ حضرت خدیجہ کا غلام میسرہ بھی تھا۔بہر حال حضرت ابو بکر جب وفات سے ایک سال قبل تجارت کے لیے اس طرف گئے تو ان کے ساتھ نعیمان اور سُوَيْبط بن حرملہ نے بھی سفر کیا اور یہ دونوں جنگ بدر میں بھی موجود تھے۔حضرت ابو بکر کے ساتھ اس سفر میں نعیمان زادِ راہ پر متعین تھے اور اسی سفر کا واقعہ ہے جب ان کے ساتھی نے حضرت نعیمان کو ایک قوم کے پاس مذاق مذاق میں فروخت کر دیا تھا۔یہ واقعہ میں حضرت سُوَيْبط " کے ضمن میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔1147 بہر حال کچھ مختصر بیان کر دیتا