اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 488
488 307 اصحاب بدر جلد 5 رض حضرت نعمان بن عصر حضرت نعمان بن عصر حضرت نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ بلی سے تھا اور قبیلہ بنو مُعاویہ کے حلیف تھے۔انہیں لقیط بن عصر بھی کہا جاتا تھا۔اسی طرح انہیں نُعمان بلوی کے نام سے بھی ذکر کیا جاتا ہے۔بیعت عقبہ میں شامل حضرت نعمان بن عصر بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور اسی طرح باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی الی یوم کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔شہادت ان کی شہادت جنگ یمامہ میں ہوئی اور بعض کے نزدیک حضرت نعمان وہ شخص تھے جنہیں آنحضرت صلی ا یکم کی وفات کے بعد مرتدین سے جنگ میں طلیحہ نے شہید کیا تھا۔1136 308 حضرت نعمان بن مالک حضرت نعمان بن مالک۔حضرت نعمان بن مالک کا نام نعمان بن قوقل بھی بیان کیا جاتا ہے۔امام بخاری نے ان کا نام ابن قوقل بیان کیا ہے۔علامہ بدرالدین عینی جو ایک عالم تھے وہ بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ ابن قوقل کا مکمل نام نعمان بن مالک بن ثعلبہ بن اصرم تھا اور ثعلبہ یا آخرم کالقب قوقل تھا اور نعمان اپنے دادا کی طرف منسوب ہوتے تھے اس لیے انہیں نعمان بن قوقل کہا جاتا تھا۔7 حضرت نعمان بن مالک کی چال میں ذرا لنگڑا اپن پایا جاتا تھا۔38 1138 1137 نام و نسب حضرت نعمان بن مالک کے والد کا نام مالک بن ثعلبہ اور والدہ کا نام عمرہ بنت ذیاد تھا اور وہ حضرت مُجدّد بن زیاد کی ہمشیرہ تھیں۔