اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 451 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 451

اصحاب بدر جلد 5 وفات 451 حضرت معمر بن حارث کی وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں 23 ہجری میں ہوئی تھی۔294 1044 حضرت معن بن عدی انصاری حضرت معن بن عدی۔حضرت معن انصار کے قبیلہ بنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے۔1045 بیعت عقبہ میں شامل حضرت معن حضرت عاصم بن عدی کے بھائی تھے۔پہلے ان کا ذکر ہو چکا ہے اس حوالے سے۔حضرت معن ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔حضرت معن اسلام قبول کرنے سے پہلے عربی میں کتابت جانتے تھے۔جبکہ اس وقت عرب میں کتابت بہت کم تھی۔لکھنا جانتے تھے۔تمام غزوات میں شامل حضرت معن غزوہ بدر احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ساتھ شامل ہوئے۔حضرت زید بن خطاب نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو اس کے بعد آنحضرت صلی ا لم نے حضرت معن بن عدی اور زید بن خطاب کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔1046 حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی لی کے فوت ہوئے تو میں نے حضرت ابو بکر سے کہا کہ آپ ہمارے بھائی انصار کے پاس ہمارے ساتھ چلیں چنانچہ ہم گئے اور ان میں سے دو نیک آدمی ہمیں ملے جو بدر میں شریک ہوئے تھے میں نے عروہ بن زبیر سے بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ حضرت عویم بن ساعدہ اور حضرت معن بن عدی ہی تھے۔1047 راوی نے آگے جو لکھا ہے۔حضرت عمر کی جو روایت ابھی بیان ہوئی ہے اس کی مزید تفصیلات بخاری کی ایک اور روایت میں بھی درج ہیں جس کا کچھ حصہ میں پیش کرتا ہوں۔خلافت ابو بکر کے متعلق حضرت عمر کا ایک اہم خطاب حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں مہاجرین میں سے کئی افراد کو قرآن پڑھایا کرتا تھا۔ان