اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 450 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 450

450 292 اصحاب بدر جلد 5 حضرت معتب بن قشیر حضرت معيّب بن قشیر انصاری۔بعض روایات میں آپ کا نام معیب بن بشیر بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضُبیعۃ سے تھا۔حضرت معیب بن قشیر بیعت عقبہ میں شامل تھے۔آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔1041 293 نام و نسب رض حضرت معمر بن حارث حضرت معمر بن حارث - حضرت معمر بن حارث یا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو مجمع سے تھا۔ان کے والد کا نام حارث بن مَعْمَر تھا اور والدہ کا نام فتیلہ بنت مَظْعُون تھا جو حضرت عثمان بن مطعون کی بہن تھیں۔یوں حضرت عثمان بن مظعون حضرت معبر “ کے ماموں تھے۔حضرت معمر کے دو اور بھائی تھے جن کے نام حَاطِب اور خطاب تھے۔یہ تینوں رسول اللہ صلی علیم کے دارِ ارقم میں داخل ہونے سے قبل اسلام قبول کر چکے تھے۔حضرت معمر کاشمار السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں ہوتا ہے۔1042 مدینہ کی طرف ہجرت۔رض حضرت عائشہؓ بنت قدامہ سے روایت ہے کہ بنو مظعون میں سے حضرت عثمان، حضرت قدامه حضرت عبد اللہ اور حضرت سائب بن عثمان بن مظعون اور حضرت معمر بن حارث مکہ رم سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے گھر ٹھہرے تھے۔1043 رسول اللہ صلی الم نے حضرت معمرؓ کی مواخات حضرت معاذ بن عفراء کے ساتھ کروائی تھی۔حضرت مغمر بن حارث غزوۂ بدر، أحد ، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی الم کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔