اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 449
449 اصحاب بدر جلد 5 آواز دے کر کہا کہ اب بھی نیچے اتر آؤ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہیں تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔اب کی دفعہ یہ سادہ لوح مسلمان ان کے پھندے میں آکر نیچے اتر آئے مگر نیچے اترتے ہی کفار نے ان کو اپنی تیر کمانوں کی تندیوں سے جکڑ کر باندھ لیا اور اس پر حبیب اور زید کے ساتھی سے جن کا نام تاریخ میں عبد اللہ بن طارق مذکور ہوا ہے صبر نہ ہو سکا اور انہوں نے پکار کر کہا کہ یہ تمہاری پہلی بد عہدی ہے اور نامعلوم تم آگے چل کر کیا کروگے۔عبد اللہ نے ان کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر کفار تھوڑی دور تک عبد اللہ کو گھسیٹتے ہوئے، زدو کوب کرتے ہوئے لے گئے اور پھر انہیں قتل کر کے وہیں پھینک دیا اور چونکہ ان کا انتقام پورا ہو چکا تھا وہ قریش کو خوش کرنے کے لئے نیز روپے کی لالچ میں خُبیب اور زید کو ساتھ لے کر مکہ کی طرف روانہ ہو گئے اور وہاں پہنچ کر انہیں قریش کے ہاتھ فروخت کر دیا۔چنانچہ حبیب کو تو حارث بن عامر بن نوفل کے لڑکوں نے خرید لیا کیونکہ حبیب نے بدر کی جنگ میں حارث کو قتل کیا تھا اور زید کو صفوان بن امیہ نے خرید لیا۔" اور یہ بھی پھر آخر میں شہید کر دیئے گئے تھے۔1039 291 حضرت معتب بن عوف حضرت معیب بن عوف صحابی تھے۔حضرت معیب بن عوف کا تعلق قبیلہ بنو خزاعہ سے ہے۔یہ بنو مخزوم کے حلیف تھے۔آپ کو معیب بن الحمراء بھی کہا جاتا ہے۔آپ کی کنیت ابو عوف ہے۔حضرت معيّب بن عوف دوسری ہجرت حبشہ میں شامل تھے۔جب حضرت معیب بن عوف نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو آپ حضرت مبشر بن عبد المنذر کے ہاں ٹھہرے۔مواخات مدینہ کے وقت آنحضور صلی علیم نے حضرت ثعلبہ بن حاطب انصاری کے ساتھ آپ کی مواخات کروائی تھی۔حضرت معیب بن عوف غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں آنحضور صلی علیم کے ہمراہ شامل ہوئے۔حضرت معیب بن عوف کی وفات 57 ہجری میں بعمر 78 سال ہوئی۔1040