اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 443
443 289 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت معاذ بن عمرو بن جموح ย حضرت معاذ بن عمرو بن جموح - حضرت معاذ بن عمرو کا تعلق بنو خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔آپ بیعت عقبہ ثانیہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے۔آپ کے والد حضرت عمروبن بجموح صحابی رسول اللہ صلی علی کم تھے جو غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے۔آپ کی والدہ کا نام ھند بنت عمر و تھا۔موسیٰ بن عُقْبَہ، ابو معشر اور محمد بن واقدی کے نزدیک آپ کے بھائی مُعَوِذِّ بن عمرو بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔اور آپ کی بیوی کا نام ثبیتہ بنت عمر و تھا جو بنو خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھیں۔ان سے آپ کا ایک بیٹا عبد اللہ اور ایک بیٹی امامہ پید اہوئیں۔1026 حضرت معاذ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے لیکن ان کے والد عمر وبن بجموح اپنے ย مشرکانہ عقائد پر بہت سختی سے قائم تھے۔حضرت معاذ کے والد کا قبول اسلام سیرت ابن ہشام میں حضرت معاذ کے والد کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ درج ہے۔کوئی سال ہوا ہے میں نے ان کے واقعہ میں تھوڑا سا بیان کیا تھا کہ جب یہ لوگ، بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہونے والے جو لوگ تھے مدینہ واپس آئے تو انہوں نے اسلام کی خوب اشاعت کی اور ان کی قوم میں کچھ بزرگ ابھی تک اپنے شرکیہ دین پر قائم تھے ان میں سے ایک عمرو بن جموح بھی تھے۔آپ کے بیٹے مُعاذ بن عمرو بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے اور اس موقع پر انہوں نے رسول اللہ صلی للی کم کی بیعت کر لی تھی۔عمرو بن جموح بنو سلمہ کے سرداروں میں سے تھے اور ان کے بزرگوں میں سے ایک بزرگ تھے۔انہوں نے اپنے گھر میں لکڑی کا ایک بت بنا کر رکھا ہوا تھا جیسا کہ اس وقت کے بڑے لوگ بنا کر رکھتے تھے۔اسے مناة کہا جاتا تھا۔اس کو معبود بنا کر اس کی تزئین و تطہیر کرتے تھے۔جب بنو سلمہ کے کچھ نوجوان اسلام لے آئے جن میں حضرت معاذ بن جبل اور عمرو بن جموح کے بیٹے حضرت مُعاذ بن عمرو بن جموح تھے۔یہ ان نوجوانوں میں سے تھے جو اسلام لائے اور عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تو یہ لوگ رات کو عمرو بن جموح کے بت کدہ میں داخل ہو کر اس بت کو اٹھا کر لے آتے اور اسے بنو سلمہ کے کوڑا کرکٹ میں پھینکنے کے لیے بنائے جانے والے گڑھے میں اوندھالٹا دیتے، پھینک دیتے رض