اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 442
442 288 اصحاب بدر جلد 5 حديدة حضرت معاذ بن ماعض اپنے بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شریک 1023 حضرت معاذ بن ماعص کی واقعہ بئر معونہ میں شہادت ہوئی۔ان کے والد کا نام ناعص بھی بیان ہو تا ہے۔ان کا تعلق خزرج قبیلہ زرقی سے تھا۔بعض روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر اور احد میں شریک تھے اور بئر معونہ کے موقعہ پر شہید ہوئے۔ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر میں زخمی ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد اسی زخم کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔آپ کے ساتھ آپ کے بھائی عائذ بن ماعص بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔1024 صلح حد کے بعد جب عيينه بن حصن نے غطفان قبیلہ کے ساتھ جنگل میں چرنے والی آنحضور صلی علم کی اونٹنیوں پر حملہ کیا اور حفاظت پر مامور ایک شخص کو قتل کر کے اونٹنیوں کو ہانک کر لے گیا اور شہید ہونے والے شخص کی بیوی کو بھی اٹھا کر لے گیا تب آنحضور صلی لی نام کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو آپ نے آٹھ سواروں کو دشمن کے تعاقب میں بھیجا۔ان آٹھ سواروں میں حضرت معاذ بن ماعص بھی شامل تھے۔اس موقع پر ایک روایت یہ بھی ہے کہ ان آٹھ سواروں میں حضرت ابو عیاش بھی شامل تھے۔بھیجنے سے پہلے آپ نے حضرت ابو عیاش سے فرمایا کہ تم اپنا گھوڑا کسی اور کو دے دو جو تم سے اچھا شہسوار ہے۔ابو عیاش نے عرض کی کہ یارسول اللہ میں ان سب سے بہتر شہسوار ہوں۔کہتے ہیں یہ کہہ کرا بھی میں پچاس گز ہی چلا تھا کہ گھوڑے نے گرا دیا۔ابو عیاش کہتے ہیں کہ اس پر میں بہت زیادہ فکر مند ہوا کیونکہ رسول اللہ صلی العلم فرمارہے تھے اگر تم اپنا گھوڑا کسی اور کو دے دو تو بہتر ہے جبکہ میں کہہ رہا تھا کہ میں ان سب سے بہتر ہوں۔پھر بنو زریق کے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے بعد حضرت رسول اللہ صلی الیوم نے حضرت عیاش کے گھوڑے پر معاذ بن ماعص یا عائذ بن ما عض کو سوار کر دیا۔1025