اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 411 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 411

اصحاب بدر جلد 5 411 بخاری کے مطابق ان کے بھائی حضرت مظہر بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔حضرت ظھیر میں نے کہا تھا۔حضرت مظہر کا ذکر ہو رہا ہے۔یہ ان کے بارے میں بتارہا ہوں۔صحابہ کے حالات پر مشتمل کتابیں جیسے اُسد الغابہ، الاصابۃ، الاستیعاب وغیرہ جو ہیں ان میں حضرت مظہر کے حالات کے ضمن میں ان کے غزوہ بدر میں شامل ہونے کا تذکرہ نہیں ملتا۔ان تینوں کتابوں میں حضرت مظہر کے بارے میں یہ لکھا ہے کہ غزوہ اُحد اور بعد کے تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیم کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔حضرت مظهر حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں فوت ہوئے۔3 لیکن جو کتابیں ہیں وہ حضرت مظہر کو ثابت کرتی ہیں کہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے ، اسی پر زیادہ تر اعتماد کیا جاتا ہے۔حضرت عمر کا یہود کو ان کی شرارتوں کی وجہ سے خیبر سے نکال دینا 943 يخى بن سهل بن ابو حَثْمَه بیان کرتے ہیں کہ حضرت مُظهر بن رافع حَارِثی میرے والد کے پاس ملک شام سے چند طاقتور مزدور اپنے ساتھ لے کر آئے تاکہ وہ ان کی زمینوں میں کام کر سکیں۔جب یہ خیبر میں پہنچے تو وہاں تین دن قیام کیا۔وہاں یہود نے ان مزدوروں کو حضرت مظہر کے قتل پر اکسانا شروع کر دیا اور دو یا تین چھریاں مخفی طور پر انہیں دے دیں۔جب حضرت مظهر خیبر سے باہر نکلے اور تبار نامی جگہ پر پہنچے جو خیبر سے 6 میل کے فاصلے پر واقع ہے تو ان لوگوں نے حضرت مظہر پر حملہ کر دیا اور پیٹ چاک کر کے انہیں شہید کر دیا۔پھر وہ لوگ خیبر واپس چلے گئے جس پر یہود نے انہیں زادِ راہ اور خوراک دے کر روانہ کر دیا۔یہاں تک کہ وہ ملک شام واپس پہنچ گئے۔جب حضرت عمر بن خطاب کو یہ خبر ملی تو فرمایا کہ میں خیبر کی طرف نکلنے والا ہوں اور وہاں موجود اموال کو تقسیم کرنے والا ہوں اور اس کی حدود کو واضح کرنے والا ہوں اور زمینوں میں حدِ فاصل لگانے والا ہوں یعنی اس کا بدلہ لیا جائے گا اور یہود کو وہاں سے جلاوطن کرنے والا ہوں کیونکہ رسول اللہ صلی علیم نے ان کے بارے میں فرمایا تھا کہ میں تمہیں اس وقت تک ٹھکانہ دوں گا جب تک اللہ نے تمہیں ٹھکانہ دیا اور اللہ نے انہیں جلاوطن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔چنانچہ حضرت عمرؓ نے پھر ایسا ہی کیا۔944 شہادت حضرت مظہر کی شہادت کا واقعہ 20 ہجری میں پیش آیا تھا۔؟ 945