اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 412
412 285 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب و کنیت حضرت معاذ بن جبل حضرت معاذ بن جبل "۔آپؐ کا نام معاذ تھا۔آپ کے والد کا نام جبل بن عمر و اور والدہ کا نام ہند بنت سھل تھا جو جھینہ قبیلے کی شاخ بنو ربعة سے تھیں۔حضرت معاذ بن جبل کی کنیت عبد الرحمن تھی۔آپ کا تعلق خزرج قبیلے کی شاخ ادمی بن سعد بن علی سے تھا۔سیر الصحابہ کے مصنف لکھتے ہیں کہ سعد بن علی کے دو بیٹے تھے سلمہ اور أُدَى سَلِمَہ کی نسل سے بنو سلمہ ہیں۔اسلام کے زمانے میں اُدمی بن سعد کے خاندان میں سے صرف دو شخص باقی تھے۔ایک حضرت مُعاد اور دوسرے ان کے صاحبزادے عبد الرحمن۔بنو ادمی کے مکانات بنو سلمہ کے پڑوس میں واقع تھے۔حضرت معاذ بن جبل "انتہائی سفید ، خوبصورت چہرے والے، چمکدار دانتوں والے ، سرمگا مگیں آنکھوں والے تھے۔آپ اپنی قوم کے نوجوانوں میں سے زیادہ خوبصورت نوجوان اور زیادہ سخی تھے۔أبو نعیم بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل انصار کے نوجوانوں میں سے بردباری، حیا اور سخاوت میں بہتر تھے۔بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل رض حضرت معاذ بن جبل " بیعت عقبہ ثانیہ میں ستر انصار کے ہمراہ شریک ہوئے اور قبولِ اسلام کے وقت آپ کی عمر اٹھارہ سال تھی۔تمام غزوات میں شرکت حضرت معاذ بن جبل غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور بعد کے تمام غزوات میں آنحضرت صلی یکم کے ساتھ شریک ہوئے۔آپؐ غزوہ بدر میں اس وقت شامل ہوئے جب آپ کی عمر میں یا اکیس سال تھی۔ان کے اختیا فی بھائی یعنی ایسے بھائی جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں، حضرت عبد اللہ بن جد بھی غزوہ بدر میں شریک تھے۔اُسد الغابہ کے مطابق آپ کے اخیافی بھائی کا نام سھل بن محمد بن جدّ ہے اور سہل بنو سلمہ سے تھے۔اسی وجہ سے بنو سلمہ ان کو بھی اپنے قبیلے میں سے شمار کرتے تھے۔جب مہاجرین مکہ ہجرت کر کے مدینہ آئے تو آنحضرت صلی ا یہ کلم نے حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی مواخات حضرت معاذ بن جبل سے کروائی۔