اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 394
اصحاب بدر جلد 5 394 ایک حسان بن ثابت تھے جو آنحضرت صلی اللی علم کے شاعر اعظم تھے۔ایک مسطح تھا جو حضرت عائشہ کے چچازاد اور حضرت ابو بکر کے خالہ زاد بھائی تھے اور وہ اس قدر غریب آدمی تھا کہ حضرت ابو بکر کے گھر میں ہی رہتا تھا۔وہیں کھانا کھاتا تھا۔آپ ہی ان کے لئے کپڑے بنواتے تھے اور ایک عورت تھیں۔ان تینوں کو سزا ہوئی۔899 اور سنن ابی داؤد میں بھی اس سزا کا ذکر ہے۔900 بہر حال بعض کے نزدیک یہ سزا ہوئی، بعض کے نزدیک نہیں ہوئی۔201 لیکن یہ جو صحابہ تھے انہیں سزا ہوئی یا نہیں ہوئی اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف فرما دیا۔جو دنیاوی سزا تھی وہ ملنی تھی وہ مل گئی اور بعد کے غزوات میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا یہ شامل ہوئے اور یہ مسطح ایک بدری صحابی تھے۔ان کا ایک بڑا مقام تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان کا انجام بخیر کیا اور اس مقام کو قائم رکھا اور قائم فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔2 902 280 حضرت مسعود بن خلده ان کا نام مسعود بن خلدہ تھا اور بعض روایات میں مسعود بن خالد بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زُریق سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ بعض دیگر روایات میں ہے کہ آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔903