اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 395
395 281 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب و کنیت حضرت مسعود بن ربیعہ بن عمرو حضرت مسعود بن ربیعہ بن عمرو حضرت مسعود بن ربیعہ کا تعلق قبیلہ قارہ سے تھا اور آپ قبیلہ بنو زہرہ کے حلیف تھے۔حضرت مسعودؓ کی کنیت ابو عمیر تھی۔حضرت مسعود کے والد کا نام ربیع کے علاوہ ربیعہ اور عامر بھی بیان کیا گیا ہے۔دارار تم میں قبول اسلام اور ہجرت - حضرت مسعود کے ایک بیٹے کا نام عبد اللہ بھی ملتا ہے۔حضرت مسعودؓ کے خاندان کو مدینہ میں بنوقاری کہا جاتا تھا۔حضرت مسعود بن ربیعہ رسول اللہ صلی علیم کے دارِ ارقم میں داخل ہونے سے پہلے ایمان لے آئے تھے۔حضرت مسعود بن ربیعہ نے جب مدینے کی طرف ہجرت کی تو آنحضرت صلی یم نے ان کی اور حضرت عبید بن نیہان کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم فرمایا۔حضرت مسعود بن ربیعہ غزوہ بدر، غزوہ أحد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علم کے ساتھ شریک ہوئے۔وفات آپ کی وفات تیس ہجری میں ہوئی اور اس وقت آپ کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔24 904 282 ย حضرت مسعود بن سعد حضرت مسعود کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زریق سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں آپ شریک ہوئے اور بعض کے نزدیک حضرت مسعود بن سعد واقعہ بئر معونہ میں شہید ہوئے جبکہ عبد اللہ بن محمد بن عمارہ اور ابو نعیم کے نزدیک آپ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے۔905