اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 360 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 360

360 اصحاب بدر جلد 5 اس مبعوث ہونے والے نبی کا نام محمد ہو گا۔جب اہل عرب نے یہ بات سنی تو انہوں نے اپنے بچوں کے نام محمد رکھنا شروع کر دیے۔سیرت النبی پر مشتمل کتب میں جن افراد کا نام زمانہ جاہلیت میں بطور تفاؤل کے محمد رکھا گیا ان کی تعداد تین سے لے کر پندرہ تک بیان کی گئی ہے۔علامہ شھیلی جو سیرت ابن ہشام کے شارح ہیں انہوں نے تین افراد کے اسماء لکھے ہیں جن کا نام محمد تھا۔علامہ ابن اثیر نے چھ افراد کے نام لکھے ہیں جبکہ عبد الوہاب شعرانی نے ان کی تعداد چودہ درج کی ہے۔معلومات کے لیے یہ پندرہ نام یا چند نام جو ہیں یہ بتا بھی دیتا ہوں۔ان میں ہیں محمد بن سفیان، محمد بن أحَيْحَه، محمد بن محمران، محمد بن خُزاعی، محمد بن عدی، محمد بن اسامہ، محمد بن براء، محمد بن حارث، محمد بن حِرمَازَ ، محمد بن خولی، محمد بن يحمدی ، محمد بن زید، محمد بن اسیدی اور محمد فقیمی اور حضرت محمد بن مسلمہ (شامل ہیں۔قدیم اسلام لانے والے 863 حضرت محمد بن مسلمہ قدیم اسلام لانے والوں میں سے تھے۔آپ حضرت مصعب بن محمیر کے ہاتھ پر حضرت سعد بن معاذ سے پہلے اسلام لائے۔جب حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آنحضرت صلی اللہ ہم نے ان کی آپ کے ساتھ مؤاخات قائم فرمائی۔آپؐ ان صحابہ میں شامل تھے جنہوں نے کعب بن اشرف اور ابو رافع سلام بن ابو محقیق کو قتل کیا تھا۔یہ دونوں وہ فتنہ پرداز تھے جو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے تھے اور اسی کوشش میں ہوتے تھے بلکہ مسلمانوں پر حملہ بھی کروانے کی کوشش کی۔آنحضرت صلی اللی علم پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تو آنحضور صلی الم نے ان کو پھر ان کے قتل پر مقرر کیا تھا۔آنحضور ملی ایم نے بعض غزوات کے موقعے پر ان کو مدینہ پر نگران بھی مقرر فرمایا۔حضرت محمد بن مسلمہ کے بیٹے جعفر ، عبد اللہ ، سعد ، عبد الرحمن اور عمر نبی کریم صلی الم کے صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔حضرت محمد بن مسلمہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور اس کے بعد سوائے غزوہ تبوک کے تمام غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ غزوہ تبوک میں وہ نبی کریم صلی علیم کی اجازت سے مدینے میں ٹھہرنے کے لیے پیچھے رہ گئے تھے۔864 دوفتنہ پرداز اور اسلام کے مخالفین کا قتل 865 جیسا کہ ذکر ہوا ہے کہ دوفتنہ پرداز اور اسلام کے مخالفین کے قتل میں حضرت محمد بن مسلمہ شامل تھے۔اس کی کچھ تفصیل تو ڈیڑھ سال پہلے حضرت عباد بن بشر کے حوالے سے بیان کر چکا ہوں۔تاہم کچھ باتیں مختصر بیان کرتا ہوں۔اس کے علاوہ کچھ اور تفصیل بھی ہے۔سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے کعب بن اشرف کے قتل کے ضمن میں یہ لکھا ہے کہ : بدر کی جنگ نے جس طرح مدینے کے یہودیوں کی دلی عداوت کو ظاہر کر دیا تھا اور وہ مخالفت میں