اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 494 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 494

494 310 اصحاب بدر جلد 5 حضرت نوفل بن عبد اللہ بن نضلہ حضرت نوفل بن عبد الله بن نضلہ ہیں۔ان کی وفات غزوہ اُحد میں ہوئی۔بعض نے آپ کا نام نوفل بن ثَعْلَبَه بن عبد الله بن نَضّله بن مالک بن عجلان بیان کیا ہے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے اور غزوہ اُحد میں آپ شہید ہوئے۔آپ کی نسل 311 1153 آگے نہیں چلی۔نام و نسب حضرت بلال بن امیہ انصاری حضرت هلال " حضرت هلال بن امیہ واقعی ان کا پورا نام ہے۔یہ انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو واقف سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے والد کا نام امیہ بن عامر اور والدہ کا نام انیسہ بنت هدم تھا جو حضرت كلثوم بن هدم " کی بہن تھیں۔کلثوم بن ھم وہی صحابی ہیں جن کے ہاں رسول اللہ صلی الم نے ہجرت مدینہ کے موقعے پر قبا میں قیام فرمایا تھا۔1154 شادی حضرت هلال بن امیہ کی دو شادیوں کا ذکر ملتا ہے ایک فُرَيْعَةً بنت مَالِكِ بن دُخُشُم سے جبکہ دوسرى مليكة بنت عبد اللہ کے ساتھ۔حضرت ھیلال کی دونوں بیویوں کو اسلام قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی اور رسول اللہ صلی علیکم کے ہاتھ پر انہوں نے بیعت کی۔قدیمی اسلام قبول کرنے والے 1155 حضرت هلال بن امیه قدیمی اسلام قبول کرنے والے تھے اور انہوں نے قبیلہ بنو واقف کے بت توڑے تھے اور فتح مکہ کے دن ان کی قوم کا جھنڈا ان کے پاس تھا۔1156 حضرت هلال بن اميه " کو غزوۂ بدر، غزوہ احد اور اسی طرح بعد کے غزوات میں رسول اللہ علی ایم کے ہم راہ شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی تاہم غزوہ تبوک میں یہ شامل نہ ہو سکے