اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 447
اصحاب بدر جلد 5 447 اسی طرح آپ صلی للی کم نے تین مرتبہ فرمایا الحمد لله الذي اعزّ الْإِسْلَامَ وَ أَهْلَہ کہ ہر قسم کی تعریف کا مستحق اللہ ہے جس نے اسلام اور اس کے ماننے والوں کو عزت دی۔اسی طرح یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ ہم نے فرمایا کہ یقیناً ہر امت کا ایک فرعون ہوتا ہے اور اس امت کا فرعون ابو جہل تھا جسے اللہ تعالیٰ نے بہت ہی برے انداز میں قتل کروایا۔وفات 1033 1034 حضرت معاذ بن عمرو بن جموح کی وفات حضرت عثمان کے دور میں ہوئی۔24 خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ مُعاذ بن عمرو بن جموح مو بدر کے دن ایک زخم لگا تھا۔آپ اس کے بعد حضرت عثمان کے زمانہ تک علیل رہے۔پھر مدینہ میں وفات پائی۔حضرت عثمان نے آپ کا جنازہ پڑھا اور آپ جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل الم نے فرمایا کہ معاذ بن عمرو بن جموح کیا ہی اچھا شخص ہے۔اللہ تعالیٰ ہزاروں ہزار رحمتیں نازل فرمائے ان لوگوں پر جو اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کی محبت ڈوب کر ان کی رضا کو حاصل کرنے والے بنے۔1036 1035 289 حضرت معبد بن عباد حضرت معبد بن عباد ایک صحابی تھے جن کی کنیت ابو محمیضہ تھی۔والد تھے عباد بن قُشَیر۔حضرت معبد بن عباد کا نام معبد بن عُبَادَة اور معبد بن عمارہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو سالم بن غنم بن عوف سے تھا ان کی کنیت ابو محمیضہ ہے۔بعض کے نزدیک آپ کی کنیت ابو خميصہ اور ابو عُصَيْمه بھی بیان کی گئی ہے۔غزوہ بدر اور غزوہ احد میں یہ شریک ہوئے تھے۔290 1037 حضرت مُعيّب بن عُبيد " ย آنحضرت ملی الم کے ایک صحابی حضرت معیب بن عبید تھے۔آپ کی کوئی اولاد نہیں تھی آپ کے بھتیجے اسیر بن عُروۃ آپ کے وارث ہوئے۔حضرت معیب بن عُبيد غزوہ بدر اور اُحد میں