اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 441 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 441

اصحاب بدر جلد 5 441 ہے کہ میرے چا حضرت معاذ نے میرے ہاتھ ایک ہدیہ نبی کریم صلی علیکم کی خدمت میں بھیجا تو آپ نے اسے زیور عطا فرمایا جو بحرین کے حاکم کی طرف سے آپ کو ملا تھا۔علامہ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ بحرین کے حاکم اور دیگر بادشاہوں نے آنحضرت صلی للی کم کی خدمت میں تب تحائف وغیرہ بھیجے تھے جب اسلام وسعت اختیار کر چکا تھا اور آپ نے بادشاہوں کے نام خطوط لکھے تھے اور انہیں تحائف ارسال فرمائے تھے۔تو انہوں نے بھی آپ کی خدمت میں خطوط لکھے اور اپنے تحائف ارسال کیے۔9 1019 شادی اور اولاد حضرت معاذ بن حارث نے چار شادیاں کی تھیں جن کی تفصیل پر ہے۔حبیبہ بنت قیس۔ان سے ایک بیٹا محبین اللہ پیدا ہوا۔دوسری شادی اتم حارث بنت سترہ سے تھی ان سے حارث، عوف، سلمی، اقم عبد اللہ اور رملہ پیدا ہوئے۔ایم عبد اللہ بن عمیر تیسری بیوی تھیں۔ان سے ابراہیم اور عائشہ پیدا ہوئے۔ام ثابت رملہ بنت حارث چو تھی تھیں ان سے سارہ پید اہو ئیں۔20 وفات 1020 علامہ ابن اثیر نے اپنی تصنیف اُسد الغابہ میں حضرت معاذ کی وفات کے متعلق مختلف اقوال درج کیے ہیں۔ایک قول کے مطابق حضرت معاذ غزوہ بدر میں زخمی ہوئے اور مدینہ واپس آنے کے بعد ان زخموں کی وجہ سے ان کی وفات ہوئی۔ایک قول کے مطابق وہ حضرت عثمان کے دورِ خلافت تک زندہ رہے۔1021 ایک قول کے مطابق وہ حضرت علی کے دورِ خلافت تک زندہ رہے۔ان کی وفات حضرت علی اور امیر معاویہ کے درمیان جنگ صفین کے دوران ہوئی۔جنگ صفین چھتیں اور سینتیس ہجری میں ہوئی تھی اور حضرت معاذ نے حضرت علی کی طرف سے جنگ میں شرکت کی تھی۔بہر حال ان کی وفات کے بارے میں مختلف روایتیں ہیں بعض باتیں جو ہیں ان سے یہی پتا لگتا ہے اور اگر یہ وہی ہیں تو ان کی اولاد اور بیویوں کو اگر دیکھا جائے تو انہوں نے لمبی زندگی پائی تھی۔1022