اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 399 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 399

اصحاب بدر جلد 5 کے نام سے مشہور ہو گئے۔912 399 مقری یعنی استاد اس کے نام سے مشہور ہو گئے۔ایک دوسری روایت کے مطابق اوس اور خزرج کے انصار نے رسول اللہ صلی الی یکم کی خدمت میں عرض کی کہ کوئی شخص ہمیں قرآن پڑھانے کے لیے بھیجیں تو رسول اللہ صلی ال کلم نے حضرت مصعب بن عمیر کو بھیجا۔مدینے میں حضرت مصعب نے حضرت اسعد بن زرارہ کے گھر قیام کیا۔آپ نمازوں میں امامت 913 کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔914 حضرت مصعب ایک عرصے تک حضرت اسعد بن زرارہ کے گھر قیام پذیر رہے لیکن بعد میں حضرت سعد بن معاذ کے گھر منتقل ہو گئے۔915 916 حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی علی ایم کے مہاجر صحابہ میں سب سے پہلے ہمارے پاس مدینہ تشریف لانے والے مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم تھے۔مدینے پہنچ کر ان دونوں صحابہ نے ہمیں قرآن مجید پڑھانا شروع کر دیا۔پھر عمار، بلال اور سعد آئے اور حضرت عمر بن خطاب بھی صحابہ کو ساتھ لے کر آئے۔اس کے بعد نبی کریم صلی کم تشریف لائے۔کہتے ہیں کہ میں نے کبھی مدینہ والوں کو اتنا خوش ہونے والا نہیں دیکھا تھا جتنا وہ نبی کریم صلی للی کم کی آمد پر خوش ہوئے تھے۔بچیاں اور بچے بھی کہنے لگے تھے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ہمارے یہاں تشریف لائے ہیں۔سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مصعب بن عمیر کے بارے میں مزید بیان کرتے ہیں کہ "دار ار قم میں جو اشخاص ایمان لائے وہ بھی سابقین میں شمار ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ مشہور یہ ہیں۔اوّل مصعب بن عمیر '' جو بنو عبد الدار میں سے تھے اور بہت شکیل اور حسین تھے اور اپنے خاندان میں نہایت عزیز و محبوب سمجھے جاتے تھے۔یہ وہی نوجوان بزرگ ہیں جو ہجرت سے قبل میثرب میں پہلے اسلامی مبلغ بنا کر بھیجے گئے اور جن کے ذریعہ مدینے میں اسلام پھیلا۔"917 مدینہ میں سب سے پہلا جمعہ پھر ایک سیرت کی کتاب میں لکھا ہے کہ حضرت مصعب بن عمیر مدینہ میں پہلے شخص تھے جنہوں نے ہجرت سے قبل جمعہ پڑھایا۔حضرت مصعب نے بیعت عقبہ ثانیہ سے قبل رسول اللہ صلی اغلی یم کی خدمت میں مدینے میں نماز جمعہ کے لیے اجازت طلب کی۔حضور صلی اسلیم نے اجازت دی۔حضرت مصعب بن عمیر نے مدینے میں حضرت سعد بن خیثمہ کے گھر پہلا جمعہ پڑھایا۔اس میں مدینے کے بارہ افراد شامل ہوئے۔اس موقعے پر انہوں نے ایک بکری ذبح کی۔حضرت مصعب بن عمیر اسلام میں پہلے شخص تھے جنہوں نے جمعے کی نماز پڑھائی۔لیکن ایک روایت دوسری بھی ہے جس کے مطابق حضرت ابو امامه اسعد بن زرارہ تھے جنہوں نے مدینہ میں پہلا جمعہ پڑھایا۔18