اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 323
اصحاب بدر جلد 5 323 میں جب قریش نے مڑ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو حارث بن سوید نے پیچھے سے حضرت مُجنَّد کی گردن پر وار کر کے انہیں شہید کر دیا اور ایک قول کے مطابق یہ بھی ہے کہ حارث بن سوید نے حضرت قیس بن زید کو بھی شہید کیا تھا۔غزوہ حمراء الاسد سے واپسی پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آنحضرت صلی یہ کم کے پاس آکر آپ کو بتایا کہ حارث بن سوید اس وقت قبا میں موجود ہے۔حارث بن سوید نے حضرت مجدد بن زیاد کو دھوکے سے عمل کر دیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ ﷺ کو کہا کہ آپ حارث بن سوید کو حضرت مجدد بن زیاد کے بدلے میں قتل کریں۔رسول کریم صلی لیے ہم یہ بات سن کے فور اقتبا تشریف لے گئے اور عام طور پر اس وقت آپ تشریف نہیں لے جاتے تھے۔اس وقت قبامیں سخت گرمی تھی۔آپ وہاں پہنچے تو قبا میں مقیم انصاری مسلمان آپ کے پاس آکر جمع ہو گئے جن میں حارث بن سوید بھی تھا جو ایک یا دو زر در نگ کی چادریں لیٹے ہوئے تھا۔حضرت غو يمر بن ساعدہ نے آنحضرت صلی علیم کے ارشاد پر مسجد قبا کے دروازے پر حارث بن سوید کو قتل کیا۔سیرۃ الحلبیہ میں ان صحابی کا نام جن کا ذکر ہو رہا ہے غویم کے بجائے عویمر بھی لکھا ہوا ہے جبکہ طبقات ابن سعد اور باقی جگہوں میں آپ کا نام عویم بن ساعدة ہی ہے۔بہر حال ایک اور روایت یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی ا ہم نے عویم بن شوید کو قتل کرنے کا، مارنے کا نہیں فرمایا تھا جس نے مسلمان کو دھوکے سے شہید کیا تھا۔دونوں ہی مسلمان تھے۔قتل کا بدلہ قتل لیا گیا۔دوسری روایت میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی علی کرم نے حضرت عثمان کو حکم دیا تھا۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حارث نے کہا کہ خدا کی قسم میں نے مُجلد کو قتل کیا ہے مگر اس وجہ سے نہیں کہ میں اسلام سے پھر گیا ہوں ، نہ اس لیے کہ مجھے اسلام کی سچائی میں کوئی شبہ ہے بلکہ اس لیے کہ شیطان نے مجھے غیرت اور عار دلائی تھی اور اب میں اپنے اس فعل سے خدا اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتا ہوں اور مقتول کا خون بہا دینے کے لیے تیار ہوں اور مسلسل دو مہینے روزے رکھوں گا اور ایک غلام کو آزاد کروں گا مگر رسول اللہ صلی الین نے حارث کی اس معافی کو قبول نہیں کیا اور اسے قتل کی سزادی گئی۔76 روایت سیرۃ الحلبیہ کی ہے۔ابو عمر کہتے ہیں کہ حضرت عویم رسول اللہ صلی علیم کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے تھے۔یہ روایت ابو عمر کی ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپؐ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں 65 یا 66 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔777