اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 225
اصحاب بدر جلد 5 225 روایت یہ بھی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود کی تدفین کے بعد صبح ان کی قبر پر سے ایک راوی گزرے تو دیکھا کہ اس پر پانی چھڑ کا ہو ا تھا۔523 عقیدت کا یہ حال تھا کہ لوگوں نے رات کو ہی اس قبر کی مضبوطی کے لئے پانی چھڑ کا ہو گا۔ابوالأحوص بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی وفات کے بعد میں حضرت ابو موسیٰ اور حضرت ابو مسعود کے پاس حاضر ہوا۔ان دونوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کیا ابن مسعود نے اپنے بعد کوئی مثل چھوڑا ہے، ان جیسا ہے کوئی اور؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا ہمارے جانے کے بعد تو شاید ممکن ہو ، اس وقت ہمیں ایسا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ابھی ہمارے درمیان اس وقت کوئی نہیں، شاید بعد میں کوئی پیدا ہو جائے۔524 حضرت تمیم بن حرام بیان کرتے ہیں کہ میں آنحضور صلی لی ایم کے کئی صحابہ کی مجالس میں بیٹھا ہوں مگر حضرت عبد اللہ بن مسعود سے زیادہ دنیا سے بے رغبت اور آخرت سے رغبت رکھنے والا کسی اور کو نہیں پایا۔525 221 حضرت عبس بن عامر بن عدی حضرت عبس بن عامر بن عدی۔ابن اسحاق نے آپ کا نام عبس بیان کیا ہے اور موسیٰ بن عقبہ نے آپ کا نام عبسی بیان کیا ہے۔ان کی والدہ کا نام ام البنين بنت زهیر بن ثعلبہ تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھا۔حضرت عبس ان ستر انصار صحابہ میں شامل تھے جو بیعت عقبہ میں حاضر تھے اور آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔526 222 حضرت عبید بن ابو عبید انصاری حضرت عبید۔ان کا پورا نام حضرت عبید بن ابو عبید انصاری آؤسی “ تھا۔ابن ہشام کے مطابق آپ قبیلہ اوس کے خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔حضرت عبید رسول اللہ صلی ال نیم کے ہمراہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شامل ہوئے تھے۔527