اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 226 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 226

226 223 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت عُبيد بن تيمان اپنے ایک بھائی کے ساتھ جنگ بدر میں شامل حضرت عُبيد بن تيجان كا نام عتيك بن تیمان بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی والدہ کا نام لیلی بنت عَتِيك تھا۔آپ ابو الْهَيْقم بن تیمان کے بھائی تھے اور آپ بنو عبد الأشکل کے حلیفوں میں سے تھے۔بیعت عقبہ میں شمولیت حضرت عُبيد ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول اللہ صلی علیم نے آپ کے اور حضرت مسعود بن ربیع کے مابین مواخات قائم فرمائی۔آپ اپنے بھائی حضرت ابو الْهَيْقم کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور آپ نے غزوہ احد میں شہادت پائی۔آپ کو عِكْرِمہ بن ابو جہل نے شہید کیا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔اس پہ ذرا اختلاف ہے لیکن بہر حال دونوں روایتوں میں ایک مشترک بات ہے کہ آپ شہید ہوئے۔آپ کا بیٹا بھی جنگ بدر میں شامل آپ کی اولاد میں دو بیٹوں حضرت عبید اللہ اور حضرت عباد کا ذکر ملتا ہے۔シ طبری کے قول کے مطابق حضرت عباد نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت پائی جبکہ حضرت عبید اللہ کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔528