اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 215
اصحاب بدر جلد 5 215 502 با عمل بزرگوں کے نام لئے ان میں حضرت عبد اللہ بن مسعود کا نام بھی تھا۔آنحضور صلی الم کے بعد حضرت عمر نے آپ کو اہل کوفہ کی تعلیم و تربیت کے لئے بطور مربی بھیجا جبکہ حضرت عمار بن یاسر کو حاکم بنا کر بھیجا۔ساتھ ہی اہل کوفہ کو یہ بھی لکھا کہ یہ دونوں رسول اللہ صلی الی یم کے اصحاب میں سے چنیدہ لوگ ہیں ، بڑے خاص لوگ ہیں، اہل بدر میں سے ہیں تم لوگ ان کی پیروی کرو، ان کے احکام کی اطاعت کرو اور ان کی باتیں سنو، میں نے عبد اللہ بن مسعود کے متعلق اپنی ذات پر تمہیں ترجیح دی ہے۔13 503 یہ تھا تو کل علی اللہ اور قناعت کی حالت ان چمکتے ستاروں کی حضرت عثمان جب عبد اللہ بن مسعود کی آخری بیماری تھی آپ کی عیادت کے لئے تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا آپ کو کوئی شکایت ہے ؟ تو انہوں نے عرض کیا شکایت پوچھتے ہیں میرے سے تو پھر شکایت مجھے اپنے گناہوں کی ہے کہ میں نے اتنے گناہ کئے ہیں۔پھر حضرت عثمان نے پوچھا کہ کیا آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ پروردگار کی رحمت چاہتا ہوں۔حضرت عثمان نے کہا کہ آپ کے لئے کوئی طبیب تجویز کر دوں، کوئی ڈاکٹر تجویز کر دوں جو آپ کا علاج وغیر ہ کرے۔انہوں نے پھر عرض کی طبیب نے ہی تو مجھے بیمار بنایا ہے۔یعنی کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پہ میں راضی ہوں جو ہو رہا ہے۔پھر حضرت عثمان نے کہا کہ کیا آپ کا وظیفہ مقرر کر دوں ؟ تو کہنے لگے مجھے اس کی ضرورت نہیں۔حضرت عثمان نے کہا کہ آپ کی لڑکیوں کے کام آئے گا۔کہنے لگے کیا آپ کو میری لڑکیوں کے محتاج ہو جانے کا خدشہ ہے جو یہ بات کی ہے۔پھر انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو حکم دے رکھا ہے کہ ہر شب سورۃ واقعہ پڑھ لیا کرو۔میں نے رسول اللہ صلی علیم سے یہ سنا ہے کہ جو بھی ہر روز رات کو سورۃ واقعہ پڑھ لیا کرے اسے کبھی فاقے کی مصیبت پیش نہ آئے گی۔504 یہ تھا تو کل علی اللہ اور قناعت کی حالت ان چمکتے ستاروں کی۔الله سة خلیفہ وقت کی اطاعت اور وفات سلمی بن تمام کہتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود سے ملاقات کی اور اپنی ایک خواب بیان کرتے ہوئے کہنے لگا کہ میں نے رات آپ کو خواب میں دیکھا ہے اور یہ کہ آنحضور صلی علیکم ایک اونچے منبر پر بیٹھے ہیں اور آپ اس منبر کے نیچے ہیں۔آنحضور صلی علیکم یہ فرمارہے ہیں کہ اے ابن مسعود میرے پاس آجاؤ تم نے میرے بعد بڑی بے رغبتی اختیار کر لی ہے۔عبد اللہ بن مسعود نے پوچھا کہ خدا کی قسم کیا تو نے یہ خواب دیکھا ہے ؟ اس شخص نے کہا ہاں۔پھر اس پر آپ نے فرمایا کہ کیا تو مدینہ سے میری نماز جنازہ پڑھنے آیا ہے ؟ پھر اس کا مطلب ہے اب تو میر اوقت قریب ہی ہے۔اس کے کچھ