اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 164

164 210 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عبد اللہ بن قیس حضرت عبد اللہ بن قیس حضرت عبد اللہ بن قیس قبیلہ بنو نجار سے تھے۔آپ کے دادا کا نام سیرت اور تاریخ کی کتابوں میں زیادہ تر خالد بیان ہوا ہے تاہم طبقات الکبریٰ میں ان کا نام خَلَّدہ لکھا ہے۔حضرت عبد اللہ بن قیس کے بیٹے کا نام عبد الرحمن اور بیٹی کا نام محمیرہ تھا۔ان دونوں کی والدہ کا نام سعاد بنت قیس تھا۔ان کے علاوہ آپ کی ایک اور بیٹی بھی تھیں جن کا نام اقد عون تھا۔حضرت عبد اللہ بن قیس غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے۔عبد اللہ بن محمد بن محمارہ انصاری کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے جبکہ دوسرے قول کے مطابق آپ غزوہ احد میں شہید نہیں ہوئے بلکہ آپ زندہ رہے اور آنحضرت صلی علیہم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک ہوئے اور آپ نے حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔12 تاریخ کی مختلف کتب میں بعض جگہ اختلاف ہو جاتا ہے اس لیے میں بیان کر دیتا ہوں۔353 352 211 حضرت عبد اللہ بن قیس بن صخر پھر عبد اللہ بن قیس بن صخر انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو سلمہ سے تھا۔آپ اپنے بھائی معبد بن قیس کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے تھے۔354