اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 163
163 207 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عبد اللہ بن عبس پھر حضرت عبد اللہ بن عبس انصاری ہیں۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔بعض نے ان کا نام عبد اللہ بن عبیس بیان کیا ہے۔یہ رسول اللہ صلی المی ریم کے ساتھ غزوہ بدر اور اس کے بعد ہونے والے تمام غزوات میں شامل ہوئے۔347 الله سة 208 حضرت عبد اللہ بن عرفطه پھر حضرت عبد اللہ بن عرفطہ ہیں۔آپ حضرت جعفر بن ابی طالب کے ہمراہ ہجرت حبشہ میں شامل ہوئے تھے اور ایک روایت جو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے ہمیں نجاشی کی طرف بھیجا تھا اور ہم لوگ اتنی کے قریب تھے۔348 حضرت عبد اللہ بن عرفطہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔349 209 نام و نسب حضرت عبد اللہ بن عمیر حضرت عبد اللہ بن عمیر حضرت عبد اللہ بن عمیر کا تعلق قبیلہ بَنُو جِدَارَہ سے تھا۔آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق آپ کے والد کا نام عمیر کے بجائے عبید بھی بیان ہوا ہے۔اسی طرح بعض نے آپ کے دادا کا نام عدی بیان کیا ہے جبکہ بعض نے حارثہ بیان کیا ہے ابن ہشام نے آپ کا قبیلہ بنو جِدَارہ بیان کیا ہے جبکہ ابن اسحاق نے بنو حارثہ بیان کیا ہے۔350 دونوں ہی تاریخ لکھنے والے ہیں۔351