اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 81
81 191) اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت عبادہ بن صامت دو بھائی جو بدر میں شامل ہوئے یہ انصاری تھے۔حضرت عبادہ کے والد کا نام صامت بن قیس اور والدہ کانام قرۃ العین بنت عُبادہ تھا۔بیعت عقبه اولی اور ثانیہ میں یہ شریک تھے۔قواقل انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو عوف بن خزرج کے سردار تھے جو قوا قلی کے نام سے مشہور تھے۔قوقل نام کی جو وجہ ہے وہ یہ ہے کہ جب مدینے میں کسی سردار کے پاس کوئی شخص پناہ کا طلب گار ہوتا تو اس سے یہ کہا جاتا تھا کہ اس پہاڑ پر جیسے مرضی چڑھ۔اب تو امن میں ہے یعنی تجھے کوئی مشکل نہیں۔جہاں جس طرح مرضی رہ یعنی تو اس حالت میں کوٹ جا کہ تو فراخی محسوس کر اور اب کسی بھی چیز کا خوف نہ کھا۔اور وہ لوگ جو پناہ دینے والے تھے وہ قواقلہ کے نام سے مشہور تھے۔ابن ہشام کہتے ہیں کہ ایسے سردار جب کسی کو پناہ دیتے تو اسے ایک تیر دے کر کہتے کہ اس تیر کولے کر اب جہاں مرضی جاؤ۔حضرت نعمان کے داد ا ثعلبہ بن دَعْد کو قوقل کہا جاتا تھا۔اسی طرح خزرج کے سردار غنم بن عوف کو بھی قوقل کہا جاتا تھا۔اسی طرح حضرت عبادہ بن صامت بھی قوقل کے لقب سے مشہور تھے۔بنو سالم ، بنو غنم اور بنو عوف بن خزرج کو بھی قوا قلہ کہا جاتا تھا۔بنو عوف کے سردار حضرت 197 عُبادہ بن صامت تھے۔حضرت عبادہ کے ایک بیٹے کا نام ولید تھا جس کی والدہ کا نام جمیلہ بنت ابو صغصغہ تھا۔دوسرے بیٹے کا نام محمد تھا جس کی والدہ کا نام حضرت اُمّ حَرَام بنت ملحان تھا۔حضرت اوس بن صامت حضرت عبادہ کے بھائی تھے۔حضرت اوس بھی بدری صحابی تھے۔198 تمام غزوات میں شمولیت رض جب حضرت ابو مرثد غنوی ہجرت کر کے مدینہ آئے تو رسول اللہ صلی الل ولم نے حضرت عبادہ کے ساتھ ان کی مؤاخات قائم فرمائی۔حضرت عبادہ غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علی کریم کے ہمراہ شریک تھے۔