اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 341 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 341

اصحاب بدر جلد 5 341 815 اسی مناسبت سے اس معرکے کو یوم حشر کہا جاتا ہے۔263 حضرت قیس بن محسن حضرت قيس بن محصن انصاری صحابی تھے۔بعض روایات میں ان کا نام قیس بن حضن بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو زریق سے تھا۔ان کی والدہ کا نام انیسہ بنت قیس تھا اور والد مخصن بن خالد تھے۔آپؐ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔آپ کی ایک بیٹی ام سعد بنت قیس تھیں۔جب آپ فوت ہوئے تو آپ کی اولاد مدینہ میں تھی۔816 264) حضرت کعب بن زید حضرت کعب بن زید کا ہے جو صحابی ہیں۔آپ کا نام کعب بن زید بن قیس بن مالک ہے۔قبیلہ بنو نجار سے آپ کا تعلق تھا۔حضرت کعب غزوہ بدر میں حاضر ہوئے اور غزوہ خندق میں شہید ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ آپ کو امیہ بن ربیعہ بن صخر کا تیر لگا تھا۔آپ بئر معونہ کے اصحاب میں سے ہیں جہاں ان کے سب ساتھی شہید ہو گئے تھے۔صرف آپ ہی زندہ بچے تھے۔817 بئر معونہ جو ہے وہ جگہ وہ ہے جہاں آنحضرت صلی علیم نے جب ایک قبیلے کے کہنے پر اپنے ستر صحابہ کو بھیجا جن میں سے بہت سارے حافظ قرآن اور قاری تھے اور ان لوگوں نے دھوکہ سے ان سب کو شہید کر دیا سوائے حضرت کعب کے اور آپ بھی بئر معونہ کے واقعہ میں اس لئے زندہ بچے کہ آپ اس وقت پہاڑی پر چڑھ گئے تھے اور بعض روایات کے مطابق کفار نے حملہ کر کے آپ کو بھی بڑا شدید زخمی کر دیا تھا اور کافر آپ کو مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے تھے۔لیکن اس وقت آپ میں جان تھی اور اس کے بعد پھر کچھ دنوں میں وہ مدینہ پہنچے اور پھر ان کو زندگی بہر حال مل گئی اور ٹھیک ہو گئے۔818