اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 238 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 238

238 229 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عقبہ بن عبد الله پھر حضرت عقبہ بن عبد اللہ ہیں۔ان کی والدہ کا نام بُسرہ بنت زید تھا۔بیعت عقبہ اور غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے تھے۔556 230 نام و نسب و کنیت حضرت عتبہ بن غزوان حضرت عُتبہ بن غزوان۔ان کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو غزوان تھی۔حضرت عتبه قبیلہ بنو نوفل بن عَبْدِ مَنَاف کے حلیف تھے۔حضرت عُتبہ کے والد کا نام غزوان بن جابر تھا۔حضرت عُشبہ کی کنیت ابو عبد اللہ کے علاوہ ابو غزوان بھی بیان کی جاتی ہے جیسا کہ بیان ہوا۔حضرت عُتبہ نے اردہ بنت حارث سے شادی کی تھی۔رض ابتدائی قبول اسلام کرنے ، حبشہ و مدینہ کی طرف ہجرت کرنے والے رض حضرت عتبه خود بیان کرتے ہیں کہ میں ان افراد میں سے ساتواں تھا جو سب سے پہلے اسلام قبول کر کے آنحضرت صلی علیم کے ساتھ ہوئے تھے۔ابن اثیر کے مطابق حضرت عتبہ نے جب حبشہ کی طرف ہجرت کی تو اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی جبکہ ابن سعد کے مطابق ہجرت مدینہ کے وقت وہ چالیس سال کے تھے۔بہر حال وہ حبشہ سے مکہ واپس آئے جبکہ آنحضرت صلی اللہ کی بھی مکے میں ہی مقیم تھے۔حضرت عتبہ آنحضرت صلی علیکم کے ساتھ مقیم رہے یہاں تک کہ انہوں نے حضرت مقداد کے ہمراہ مدینہ کی طرف ہجرت کی اور یہ دونوں ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں سے تھے۔557 مدینہ کی طرف ہجرت کی تفصیل حضرت عُتبہ بن غزوان اور حضرت مقداد بن اسود دونوں کی مدینہ کی طرف ہجرت کا واقعہ اس طرح ہے کہ مکے سے وہ دونوں مشرکین قریش کے لشکر کے ساتھ نکلے تاکہ مسلمانوں کے ساتھ شامل