اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 557 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 557

557 153 صحاب بدر جلد 4 تمام غزوات میں شرکت حضرت سنان بن ابی سنان حضرت سنان بن ابی سنان جو بنو اسد قبیلہ سے تھے اور بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔غزوہ بدر میں آپ نے حصہ لیا۔غزوہ احد میں اور خندق میں اور حدیبیہ سمیت جتنی لڑائیاں بھی آ نحضر ت م ل ل ل ل ل لن کو پیش آئیں ان تمام میں آنحضرت صلی علیم کے ہمرکاب تھے۔بیعت رضوان میں شامل بیعت رضوان میں سب سے پہلے کس نے بیعت کی اس کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔بعض کے نزد یک حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیعت کی اور بعض حضرت سلمہ الاکوع کا نام بیان کرتے ہیں لیکن واقدی کے نزدیک حضرت سنان بن ابی سنان نے سب سے پہلے بیعت کی۔اور بعض کے نزدیک حضرت سنان کے والد نے سب سے پہلے بیعت کی سعادت حاصل کی۔بہر حال تاریخ میں بیان ہوا ہے کہ بیعت رضوان میں جب آنحضرت صلی ا ہم نے لوگوں کی بیعت لینی شروع کی تو حضرت سنان نے بھی ہاتھ بڑھایا کہ میری بیعت لیں۔اس پر رسول اللہ صلی یکم نے فرمایا کس چیز پر بیعت کرتے ہو۔حضرت سنان نے عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا کہ میرے دل میں کیا ہے ؟ تمہیں پتہ ہے ؟ صحابہ پر آنحضرت صلی للی کم کی صحبت کا بھی اثر تھا تو انہوں نے عرض کیا کہ فتح مند ہونا یا شہادت پانا۔اس پر دوسرے لوگوں نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ ہم بھی اسی بات پر بیعت کرتے ہیں جس پر حضرت سنان بیعت کرتے ہیں۔1262 حضرت سنان بار مہاجرین صحابہ میں سے تھے۔1263 طلیحہ بن خویلد نے دعویٰ نبوت کیا تو سب سے پہلے حضرت سنان نے رسول اللہ صلی الی کی کو خط لکھ کر خبر دی جو اس وقت بنو مالک پر عامل تھے۔11