اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 81
ب بدر جلد 4 شراب کے مٹکے توڑ دیئے 81 حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابو طلحہ انصاریؒ، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح اور حضرت ابی بن کعب کو کھجور کی شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک آنے والے شخص نے آکر خبر دی کہ شراب حرام کر دی گئی ہے۔حضرت ابو طلحہ نے اس شخص کی خبر سنتے ہی کہا کہ اے انس ! ان مٹکوں کو توڑ دو۔حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے مٹکوں کے نچلے حصوں پر ایک پتھر سے مار کے انہیں توڑ دیا۔208 نبی اکرم علی رام کی قبر تیار کرنے کی سعادت پانے والے حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی علیم کی وفات ہوئی تو مدینے میں ایک شخص تھا جو لحد بناتا تھا اور ایک اور تھا جو سیدھی قبر بناتا تھا۔صحابہ نے کہا کہ ہم اپنے رب سے استخارہ کرتے ہیں اور دونوں کو بلا بھیجتے ہیں۔دونوں میں سے جو بعد میں آئے گا اس کو ہم چھوڑ دیں گے۔یعنی جو پہلے آئے گا اس سے کام کروالیں گے۔چنانچہ دونوں کی طرف پیغام بھیجا گیا تو لحد والا پہلے آیا اس پر صحابہ نے نبی کریم صلی الم کی لحد بنائی۔اس کی شرح میں علامہ بوصیری نے لکھا ہے کہ لحد والی قبر بنانے والے حضرت ابو طلحہ تھے اور سیدھی قبر بنانے والے حضرت ابو عبیدہ بن الجراح تھے۔209 31 نام و نسب و کنیت امین الامت کامیاب بہادر سپہ سالار حضرت ابو عبیدہ بن الجراح اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اسلام میں ابو عبیدہ جیسے پیدا کیے۔حضرت عمرؓ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کا نام عامر بن عبد اللہ تھا اور ان کے والد کا نام عبد اللہ بن جراح تھا۔حضرت ابو عبیدہ اپنی کنیت کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں جبکہ آپ کے نسب کو آپ کے دادا جراح سے جوڑا جاتا ہے۔آپ کی والدہ کا نام اُمیمہ بنتِ غَنم تھا اور آپ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بَنُو حَارِث بن فھر سے تھا۔210