اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 70
70 70 29 20 صحاب بدر جلد 4 حضرت ابو مُلَيْل بن الازعر جنگ بدر میں شامل ہونے والے دو بھائی حضرت ابو مليل بن الازعر۔ان کی والدہ کا نام اقد عمر و بنت اشرف تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔177 ایک روایت کے مطابق ان کے بھائی حضرت ابو حبیب بن اذعر بھی غزوہ بدر اور دیگر غزوات میں شامل ہوئے تھے۔178 30 30 حضرت ابو طلحہ انصاری جنگ احد میں تین کمانیں توڑنے والے، اپنا سینہ نبی اکرم صلی لی ایم کے سینہ کے آگے کر کے حفاظت کرنے والے، جس کی مہمان نوازی پر خدا بھی ہنس پڑا اور جس کو نبی اکرم صلی الم کی قبر تیار کرنے کی سعادت ملی نام و نسب و کنیت حضرت ابو طلحہ انصاری کا اصل نام زید تھا۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا اور یہ قبیلے کے نقیب تھے۔آپ اپنی کنیت ابو طلحہ کے نام سے زیادہ مشہور تھے۔حضرت ابوطلحہ کے والد کا نام سہل بن اسود اور والدہ کا نام عبادہ بنت مالک تھا۔