اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 202
اصحاب بدر جلد 4 202 حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکڑ کے اپنے دائیں جانب کھڑا کر دیا۔پھر حضرت جبار بن صحر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم دونوں کو اپنے پیچھے کھڑا کر دیا۔499 ان کو عمر و بن عبد وڈ نے شہید کیا۔500 64 حضرت جبر بن عتیک حضرت جبر بن عتیک۔غزوہ بدر اور تمام غزوات میں رسول کریم صلی علیکم کے ہمراہ یہ شریک تھے۔مدینہ میں آنحضرت صلی یہ کرم کی وفات تک وہیں رہے۔حضرت جبر بن عتیک کی کنیت عبد اللہ تھی۔اولاد میں دو بیٹے عتیک اور عبد اللہ اور ایک بیٹی اتم ثابت تھی۔رسول اللہ صلی علیکم نے حضرت جبر بن عتیک اور خباب بن الارت کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔فتح مکہ کے موقع پر بنو معاویہ بن مالک کا جھنڈا آپ کے پاس تھا۔حضرت جبر بن عتیک کی وفات 61 ہجری میں یزید بن معاویہ کی خلافت میں اکہتر سال کی عمر میں ہوئی، دور میں کہنا چاہئے خلافت نہیں تھی۔11 501 65 حضرت جبیر بن إياس ย 502 حضرت جبیر بن ایاسایاس بن خَالِد ان کے والد کا نام تھا۔یہ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زُریق سے تھا۔حضرت عبد اللہ بن محمد نے کہا کہ آپ کا نام جبیر بن الیاس تھا اور ایک دوسری روایت میں آپ کا نام جبر بن ایاس بھی بیان ہوا ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی للی کم پر نعوذ باللہ کسی یہودی نے جادو کر دیا تھا جس کا آپ صلی علیہ کم پر اثر ہو گیا تھا اور روایات میں آتا ہے کہ کنگھی اور بالوں پر وہ جادو کر کے ذروان کنویں میں ڈال دیا تھا اور بال جبیر بن ایاس نے ذروان کنویں سے نکالے تھے اور ایک اور روایت کے مطابق حضرت قیس بن محصن نے نکالے تھے۔503